حرمت مصاهرت

سوتیلی والدہ کو شہوت سے ساتھ چھونے سے کیا نکاح پر فرق پڑے گا؟

فتوی نمبر :
11389
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / حرمت مصاهرت

سوتیلی والدہ کو شہوت سے ساتھ چھونے سے کیا نکاح پر فرق پڑے گا؟

السلام علیکم ! ایک لڑکا اپنے والد اور سوتیلی ماں کے ساتھ رہتا ہے ،اس نے ایک بڑی شرم ناک حرکت کی ہے سوتیلی ماں کے ساتھ سونے کے دوران اس نے اپنی انگلیاں اپنے سوتیلی ماں کے مخصوص مقام میں رکھی (یعنی رانوں کے درمیان ) بغیر کسی حائل کے جب اُس کے 10 - 15 سیکنڈ یہ کام کیا کہ وہ بیدار ہوگئی تو وہ بھاگ گیا۔ برائے مہربانی مذکورہ بالا فعل سے متعلق شرعی فیصلہ کیا ہے ؟
کیا اُس کے والد کا نکاح برقرار ہے یا نہیں ؟ اگر نکاح ٹوٹ گیا تو کیا سوتیلی ماں کے لیے اس گھر میں رہنا جائز ہے یا نہیں؟ یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس کا نکاح ٹوٹ چکا ہے اور اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتی، اب وہ دونوں علیحدہ ہونا نہیں چاہتے جب تک علیحدگی کی کوئی صورت پیدا نہ ہو جائے کہ اس میں بڑی بے عزتی ہے۔ اور جب تک سوتیلی ماں کے بچے کے لیے خرچ کا بندو بست نہ ہو جائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور لڑکے نے جب بغیر کسی حائل (کپڑا وغیرہ ) کے اپنا ہاتھ سوتیلی والدہ کی رانوں کو شہوت کے ساتھ لگایا ہے تو اس کی وجہ سے وہ اپنے شوہر پر ہمیشہ کے لیے حرام ہو گئی ہے ،اب دوبارہ باہم ازدواجی حیثیت سے رہنے کی کوئی صورت نہیں۔ اس لیے مذکور لڑکے کے والد کو چاہیے کہ الفاظ متارکہ " میں نے طلاق دیدی" میں نے آزاد کر دیا وغیرہ بھی کہہ دے تاکہ عورت اپنے ایام عدت کے بعد دوسری جگہ شادی کرنے میں شرعا آزاد ہو جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاوى الهندية: فمن زنى بامرأة حرمت عليه أمها وإن علت وابنتها وإن سفلت وكذا تحرم المزني بها على آباء الزاني وأجداده وإن علوا وأبنائه وإن سفلوا كذا في فتح القدير (إلی قوله) وكما تثبت هذه الحرمة بالوطء تثبت بالمس والتقبيل اھ (1/ 274)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله أو متاركة الزوج) في البزازية: المتاركة في الفاسد بعد الدخول لا تكون إلا بالقول كخليت سبيلك أو تركتك اھ (3/ 133) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 11389کی تصدیق کریں
0     78
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے کون کون سے رشتے حرام ہو جاتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   حرمت مصاهرت 0
  • باپ کا بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • حرمتِ مصاہرت کب ثابت ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • مرد یا عورت کے ساتھ لواطت کی صورت میں اگر انزال ہو جائے تو حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا اپنی بہو سے زنا سے نکاح کے ٹوٹ جانے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • جس عورت سے ناجائز تعلق ہو اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • اپنی منگیتر کی ماں بوس و کنارکی صورت میں اس کی بیٹی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حرمتِ مصاہرت کے متعلق ایک سوال اور جواب

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • سسر اگر بہو کو ہونٹوں پر بوسہ لینے کی کوشش کرے تو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کے گال پر بوسہ دیتے وقت انتشار کی کیفیت میں شک ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بہو کے جسم پر غلطی سے نظر پڑنے سے میاں بیوی کا نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کے منہ پر بوسہ دینےکا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس کو شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • باپ کی منکوحہ سے ناجائز تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 2
  • کسی عورت کا برہنہ جسم دیکھنے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • باپ نے جس بھتیجی سے زنا کیا اس کی بہن سے شادی کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا ساس سے ناجائز رشتہ قائم ہوجانے پر کیابیوی حرام ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی والدہ کو شہوت سے ساتھ چھونے سے کیا نکاح پر فرق پڑے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حالتِ شہوت میں ساس سے ہاتھ ملانے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس سے زنا کرنے سے نکاح سلامت رہے گا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • نابالغ بچی کو چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • نامحرم کو چھوتے ہوئے انزال ہو نے سے حرمت مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • والدہ کا جسم سے مس ہونے سے آلہ تناسل حرکت میں آجائے تو کیا حکم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • شہوت کے ساتھ خالہ کا ہاتھ چھونے کے بعد اسکی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • خالہ سے گلے ملتے وقت شہوانی خیال آنے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
Related Topics متعلقه موضوعات