اگر کوئی عورت اپنے خاوند کے ساتھ نہیں رہتی اور اس مدت کو دو سال ہوگئے ہوں ،اور اس بیچ شوہر بس کچھ ٹائم ہی آیا ہو جبکہ ان کے درمیان میں بیوی والا معاملا بھی نا ہونے کے برابر ہو اور پھر اگر خاوند طلاق دے تو کیا ایسی عورت پر عدت ہوگی ؟
واضح ہو كه جس عورت سے نکاح کے بعد صحبت یا خلوت صحیحہ ہوچکی ہو، اس عورت پر شرعاً طلاق کے بعد عدت واجب ہوتی ہے۔فقط میاں بیوی کا ایک دوسرے سے جدا رہنے کی وجہ سے عورت پر سے عدت ساقط نہیں ہوتی ،لہذا مذکور عورت پر بھی شوہر کی جانب سے طلاق دیے جانے کے بعد عدتِ طلاق گزارنی لازم ہوگی،بشرطہ کہ ان کے مابین خلوتِ صحیحہ ہوئی ہو ۔
كما فى فتح القدير : وكذا بعد الخلوة الصحيحة وعليها العدة ولها نفقة العدة؛ لأنها كانت واجبة.اھ(باب الكفاؤة،ج:٣،ص:٢٩٤،طمصفى البابي الحلبي)
وفى الهندية : ابتداء العدة في الطلاق عقيب الطلاق وفي الوفاة عقيب الوفاة، فإن لم تعلم بالطلاق أو الوفاة حتى مضت مدة العدة فقد انقضت عدتها كذا في الهداية : وإن شكت في وقت موته فتعتد من حين تستيقن بموته كذا في العتابية.اھ(كتاب الطلاق،الباب الثالث عشر في العدة،ج:١،ص:٥٢٦،ط: الأميرية ببولاق مصر)
بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟
یونیکوڈ احکام عدت 0