ثواب والے اعمال

گناہ گار شخص کی توبہ قبول ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
101159
| تاریخ :
2026-11-04
عبادات / نوافل عبادات / ثواب والے اعمال

گناہ گار شخص کی توبہ قبول ہونے کا حکم

کہتے ہیں کہ موت کے غرغرے سے پہلے توبہ قبول ہے چاہے بندہ گناہ کر کر کے زمین آسمان بھر دے۔ ایک شخص نے تمام زندگی کوئی نیکی کی ہی نہیں نماز نہیں پڑھی زکوٰۃ نہیں دی روزہ نہیں رکھا حرام کھایا پیا پہنا، حقوق اللہ حقوق شریعت حقوق العباد ہر چیز کا مجرم ہے اور اب گرفتار عذاب و سزا ہے ہر نعمت آٹھ گئی دولت نعمتیں رزق حد تا کہ صحت بھی ختم ہو گئی، نسوں پٹھوں اور دیگر کئی لا علاج بیماریاں لگ گئی ہیں مفلوج ناکارہ ہو گیا ہے، حالت اس قدر خراب ہے کہ چاہ کر بھی اپنے گناہوں کا کفارہ بھی ادا نہیں کر سکتا، پانچ چھ سال سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا روز کئی کئی بار رو رو کر اللہ سے اپنے گناہوں کی معافیاں مانگتا ہے اور صحت واپس مانگتا ہے اور کہتا ہے کہ صحت ملتے ہی اپنی ہمت طاقت کے مطابق پوری کوشش کروں گا تمام گناہوں کے مداوں کے لئے ۔ کیا ایسے شخص کو مہلت اور صحت واپس مل سکتی ہے، دعائیں قبول ہو سکتیں ہیں، کیا وہ دعاؤں میں یہ کہ کر مانگ سکتا ہے کہ میری جوان بیوی اور چار چھوٹے بچے ہیں ان کی وجہ سے میرے اب تک کے تمام گناہوں کو معاف کر دے انہیں میرے علاؤہ کوئی دیکھنے والا مرد نہیں ہے گھر میں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ گناہوں پر توبہ و استغفار کرنے کا درست طریقہ یہ ہے کہ آدمی زبان سے استغفار کرتے ہوئے اپنے سابقہ گناہوں پر بصدقِ دل نادم ہو، اور فوراً ان گناہوں کو ترک کردے اور آئندہ نہ کرنےکا پکا عزم بھی کرے ، اگر ان شرائط کا لحاظ رکھتے ہوئے سچی توبہ کی جائے، تو اس سے انسان کے صغیرہ اور کبیرہ تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں، البتہ جن فرائض وواجبات کی ادائیگی انسان کے ذمہ باقی ہو(جیسے نماز، روزہ، زکوۃ او ر حج وغیرہ،) تو محض توبہ واستغفار سے یہ فرائض ساقط نہ ہوں گے، بلکہ ان کی ادائیگی ذمہ میں باقی رہےگی،اس لئے ان فرائض کی ادائیگی کا اہتمام ضروری ہوگا،اسی طرح حقوق العباد سے متعلق گناہ کی معافی کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ اگر کسی صاحب حق کا حق اس کے ذمہ باقی ہو، تو صاحبِ حق کو اس کا حق ادا کرنا یا اس کا اپنی مرضی سے معاف کرنا ضروری ہوگا، محض توبہ و استغفار سے ان کا حق معاف نہیں ہوگا، لہٰذا جب مذکور شخص کو اپنی زندگی میں اپنی غلطیوں کا احساس ہوچکا ہے اور اب اس پر ندامت کے ساتھ اللہ کے ہاں توبہ تائب بھی ہورہا ہے تو قوی امید ہے کہ اللہ رب العزت اس کے ان گناہوں کو معاف فرمائیں گے، اور اس کی دعاؤں کو قبول بھی فرمائیں گے، تاہم انسان کی ہر دعا کا اس کی خواہش کے مطابق قبول ہونا ضروری نہیں ،بلکہ احادیث مبارکہ میں بعض دعائیں قبول ہونے کے باوجود بھی اللہ رب العزت اپنی حکمت بالغہ سے اس کا اجر وثواب انسان کی آخرت کے لئے ذخیرہ فرمادیتے ہیں، اس لئے شخص مذکور کو ایسے حالات اور اس آزمائش پر صبر کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے عافیت کی دعا مانگتے رہنا چاہیےاور ساتھ ساتھ وقتیۃ فرائض کا اہتمام کرنے کے ساتھ فوت شدہ فرائض کی قضاء اور لوگوں کے واجبات ادا کرنے کی فکر بھی کرنی چاہیے، امید ہے کہ اللہ رب العزت آسانی کا معاملہ فرمائیں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في سنن الترمذي: عن ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «إن الله يقبل توبة العبد ما لم يغرغر» اھ. ( باب في فضل التوبة والاستغفار ، ج: ٥ ، ص: ٥٠٧ ، ط: دار الغرب الإسلامي بيروت )
وفي مرقاة المفاتيح: (وعن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إن الله يقبل توبة العبد) : ظاهره الإطلاق وقيده بعض الحنفية بالكافر (ما لم يغرغر) أي: ما لم تبلغ الروح إلى الحلقوم، يعني: ما لم يتيقن بالموت فإن التوبة بعد التيقن بالموت لا يعتد بها لقوله تعالى: {وليست التوبة للذين يعملون السيئات حتى إذا حضر أحدهم الموت قال إني تبت الآن ولا الذين يموتون وهم كفار} [النساء: 18] الخ. ( باب الاستغفار والتوبة ، ج: ٤ ، ص: ١٦٢٣ ، ط: دار الفكر بيروت لبنان )
وفيه أيضًا: عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " والله إني لأستغفر الله وأتوب إليه في اليوم أكثر من سبعين مرة ". رواه البخاري أي: طلب المغفرة، وهو قد يتضمن التوبة وقد لا يتضمن، ولذا قال: (والتوبة) : أو: الاستغفار باللسان، والتوبة بالجنان، وهي الرجوع عن المعصية إلى الطاعة، أو من الغفلة إلى الذكر، ومن الغيبة إلى الحضور، ثم هي أهم مقاصد الشريعة، وأول مقامات سالكي الآخرة، والمغفرة منه تعالى لعبده ستره لذنبه في الدنيا، بأن لا يطلع عليه أحدا، وفي الآخرة بأن لا يعاقبه عليه. قال الطيبي: والتوبة في الشرع ترك الذنب لقبحه، والندم على ما فرط منه، والعزيمة على ترك المعاودة وتدارك ما أمكنه أن يتدارك من الأعمال بالإعادة. هذا كلام الراغب، وزاد النووي وقال: إن كان الذنب متعلقا ببني آدم، فلها شرط آخر، وهو رد المظلمة إلى صاحبها أو تحصيل البراءة منه. وقال ابن حجر: ثم إن كان عليه حق كقضاء صلاة فلا يسامح بصرف وقت في نفل وفرض كفاية لم يتعين عليه، لأن الخروج من الفسق متوقف على الخروج من ذلك، فمتى تنفل مثلا كان باقيا في الفسق مع قدرته على الخروج منه، والبقاء فيه مع ذلك فسق كما هو واضح. قلت: كما يدل عليه قوله - تعالى -: {ومن لم يتب فأولئك هم الظالمون} [الحجرات: 11] الخ. ( باب الاستغفار والتوبة ، ج: ٤ ، ص: ١٦٠٩ ، ط : دار الفكر بيروت لبنان )
وفي تكملة فتح الملھم: "إن التوسل بالمقبولين عند الله في الدعاء، سواء كانوا أحياء وأمواتا، جائز. وقد ثبت توسل عمر رضي الله عنه بالعباس رضي الله عنه في الاستسقاء، والتوسل برسول الله صلى الله عليه وسلم في قصةالضرير بعدوفاة النبي صلى الله عليه وسلم أيضا. فلا شبهة في الجواز. نعم، إذا ظهر في ذلك غلو في عامة الناس، ومنعوا من أجل ذلك، فالمنع في مثل ذلك صحیح أیضا. ولکن الاعتقاد بأن الله تعالی تجب علیه الإجابة بالتوسل، أو أن هؤلاء المقربین المتوسل بهم یرجی منهم الإعانة، أو أن أسماءهم کأسماء الله تعالی، فإن کل ذلك زیادة علی الشرع " اھ. ( كتاب الرقاق ، ج: ٥ ، ص: ٦٢٥ ، ط: مكتبة دارالعلوم كراتشي )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عامر رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 101159کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • زندوں کو ثواب ہدیہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ثواب والے اعمال 1
  • تبلیغی بیان میں بیٹھنا زیادہ افضل ہے یا انفرادی نما ز پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ثواب والے اعمال 0
  • جہاد کی نیت سے ٹریننگ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ثواب والے اعمال 0
  • کیا آپؑ کے ساتھ بھی کراماً کاتبین تھے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • کیا مرحومین کےایصال ثواب کےلیے نفل پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • خود نبی کریمﷺ کلمہ طیبہ کن الفاظ میں پڑھتے تھے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 1
  • حضرت خدیجہؓ کی سابقہ اولاد کے جنتی وجہنمی ہونے سے متعلق تعارض کا دفعیہ:

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • رسول اللہ ﷺ کا یہودی لڑکے کی عیادت کیلئے جانا اور اسکا قبولِ اسلام

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • مسلمان کے لیے کسی امام کے ساتھ ہاتھ پر بیعت کرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • حضرت عقبہ بن نافع کی تاریخ ولادت اور صحابیت

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • عورت کو بیعت کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • نبی کریم ﷺ کا دو بیویوں کو مقاربت سے پہلے طلاق کی حقیقت:

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • سید الاستغفار کے پڑھنے کا وقت

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے آپسی معاملات کو بیان کرتے ہوۓ ان کے لۓ نامناسب الفاظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • شبِ براءت سے متعلق

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • شبِ برأت یعنی پندرہ شعبان سےمتعلق فضائل

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 1
  • سجدۂ شکر ادا کرنا جائز ہے ؟ کھیل میں کامیابی پر سجدۂ شکر کرنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • اشراق کی فضیلت کے حصول کے لۓمسجد ہی میں بیٹھے رہنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • کیا قرآن کا ترجمہ پڑھنے سے تلاوت کا ثواب ملتاہے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • حقوق العباد کی اہمیت

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • جہاد کی نیت سے اسلحہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • وتر کی نماز سے پہلے دورکعت نفل پڑھنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • جمعہ کے دن سورہ کہف کب پڑھنی چاہیئے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • سورۃ الواقعہ،حم سجدہ اور سورۃ الملک مغرب کے بعد پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • جہاد کی نیت سے اسلحہ بنانے پر ثواب ملنےکا حکم

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
Related Topics متعلقه موضوعات