احکام عدت

عدت کا خرچہ شوہر کے ذمہ لازم ہے یا نہیں؟

فتوی نمبر :
100991
| تاریخ :
2026-10-31
معاملات / عدت نان و نفقہ / احکام عدت

عدت کا خرچہ شوہر کے ذمہ لازم ہے یا نہیں؟

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ میری بیٹی کو اس کے شوہر نے گواہوں کی موجودگی میں تین طلاقیں دے دی ہیں اور میری بچی کو ہمارے گھر بھیج دیا ہے جو کہ ابھی عدت میں ہے، معلوم یہ کرنا ہے کہ خرچہ شوہر کے ذمہ لازم ہے کہ نہیں ہے اور اگر لازم ہے تو اس کی مقدار کیا ہوگی ؟ جو بھی شرعی حکم ہو تحریر فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل کی بیٹی کو اگر واقعۃًاس کے شوہر نے تین طلاقیں دیکرخود والدین کے گھربھیج دیاہواوروہ بامرمجبوری والدین کےگھر عدت گزاررہی ہو،توایسی صورت میں شوہرپرعدت کاخرچ اداکرنابدستورلازم ہے ،جووہ اپنی مالی حیثیت اور بیوی کی ضروریات کے لحاظ سے عرف کے مطابق اداکرنے کاپابندہے،اگروہ اس خرچ کی ادائیگی سے منکرہو،توسائل کی بیٹی متعلقہ مجازاتھارٹی میں شکایت درج کرواکر قانونی چارہ جوئی کے ذریعےبھی اپناحق وصول کرسکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التنزیل العزیز: اَسْكِنُوْهُنَّ مِنْ حَیْثُ سَكَنْتُمْ مِّنْ وُّجْدِكُمْ وَ لَا تُضَآرُّوْهُنَّ لِتُضَیِّقُوْا عَلَیْهِنَّؕ-وَ اِنْ كُنَّ اُولَاتِ حَمْلٍ فَاَنْفِقُوْا عَلَیْهِنَّ حَتّٰى یَضَعْنَ حَمْلَهُنَّۚ-فَاِنْ اَرْضَعْنَ لَكُمْ فَاٰتُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّۚ-وَ اْتَمِرُوْا بَیْنَكُمْ بِمَعْرُوْفٍۚ-وَ اِنْ تَعَاسَرْتُمْ فَسَتُرْضِعُ لَهٗۤ اُخْرٰىﭤ(6) لِیُنْفِقْ ذُوْ سَعَةٍ مِّنْ سَعَتِهٖؕ-وَ مَنْ قُدِرَ عَلَیْهِ رِزْقُهٗ فَلْیُنْفِقْ مِمَّاۤ اٰتٰىهُ اللّٰهُؕ-لَا یُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا مَاۤ اٰتٰىهَاؕ-سَیَجْعَلُ اللّٰهُ بَعْدَ عُسْرٍ یُّسْرًا۠ (الطلاق :6،7)
و فی اعلاء السنن : عن أبی زبیر عن جابر عن النبی ﷺ قال ، المطلقة ثلاثا لھا السکنیٰ و النفقة ، رواہ الدارقطنی فی سننه اھ ( کتاب الطلاق، باب أن المطلقۃ المبتوتة لھا السکنی والنفقة ج:11، ص:295، مط: أِدارۃ القرآن )۔
وفی الفقه الإسلامي وأدلته : فإن كانا موسرين فالواجب نفقة اليسار، وإن كانا معسرين فالواجب نفقة الإعسار، وإن تفاوت حالهما فالواجب نفقة الوسط بين الموسرين والمعسرين.
قال المالكية: والوسط من النفقة بالأندلس: رطل ونصف في اليوم من قمح أو شعير أو ذرة أو قطنية على حسب الحال.ـ وذهب الحنفية والشافعية: إلى أنه تقدر نفقة الطعام والكسوة بحسب حال الزوج يسارا وإعسارا، للآية السابقة: {لينفق ذو سعة من سعته، ومن قدر عليه رزقه فلينفق مما آتاه الله، لا يكلف الله نفسا إلا ما آتاها} [الطلاق:7/ 65] ولقوله صلى الله عليه وسلم: «أطعموهن مما تأكلون، واكسوهن مما تكتسون، ولا تضربوهن ولا تقبحوهن» ، ولأن النفقة واجبة على الزوج،الخ(حال من تقدر به نفقة الطعام ج:10 ،ص:7388، مط: دار الفكر - سورية – دمشق)۔
و فی الھدایة : و أِذاطلق الرجل أِمرأته فلھا النفقة و السکنیٰ فی عدتھا رجعیاً کان أو بائناً (الی قوله ) سمعت رسول ﷺ یقول للمطلقة الثلٰث النفقة و السکنیٰ مادامت فی العدۃ الخ ( باب النفقة ج:1، ص :446، مط: رحمانیة ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100991کی تصدیق کریں
0     75
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شوہرکی وفات کی اطلاع اگرتاخیرسے مل جائے، توعدت کی ابتداء کب سے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • اگر مطلقہ معتدہ کے شوہر کا انتقال ہوجائے، تووہ عدت کس طرح مکمل کریگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • دوران عدت بیٹی کے رشتہ کے لئے گھرسےنکلنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوہ کی عدت اور اسکے احکام

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دوران عدت ملازمت پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر سے دو سال الگ رہنے کے بعد طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • بیوہ ہوجانے کے بعد عورت کا ہمیشہ یا تا عقدِ ثانی زیورات کا استعمال ترک کردینا

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر کے انتقال کی بعد بیوی کا ولی و سرپرست کون ہو گا والدین یا سسرال والے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 3
  • گھر منہدم ہونے کی وجہ سے دوسری جگہ عدت گزار نا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کے دوران گھر سے باہر نکلنے اور پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عدت 1
  • بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیماری کے سبب ماہواری میں تاخیر ہونے کی وجہ سے عدت اور نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • معمر خاتون کے لئے عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • حمل ضائع ہونےسے عدت ختم ہونےکاحکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • حالت حیض میں طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • والدین کے گھر عدت گزارنے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 2
  • دورانِ عدت نواسے کا سوتیلی نانی سے بات چیت کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ادا کردہ فیس کے ضائع ہونے کے خدشے کی صورت میں عدت ترک کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عورت میکے میں ہو, اس صورت میں طلاق ہوجانے پر عدت کے احکامات

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدتِِ وفات میں چمکدار کپڑے پہننا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • جسمانی تعلق قائم ہونے سے قبل شوہر کا انتقال ہوجانے پر عدت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ہمبستری سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • شوہر سے کئی عرصہ الگ رہنے کی صورت میں طلاق کے بعد عدت لازم ہوگی ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • عدت کی ابتداء پہلی طلاق سے ہوگی یا آخری طلاق سے ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
Related Topics متعلقه موضوعات