السلام علیکم ورحمتہ اللہ
مفتی صاحب میری رہنمائی فرمائیں، میری دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی۔میرے شوہر نے مجھے گردن پر مارا تھا۔ 24 اکتوبر 2024 کو عباسی شہید ہسپتال ایمرجنسی میں کیس درج ہوا (Case of assault, Neck Pain)۔ ڈاکٹر نے مجھے نیند کی تیز دوا Rivotril اور دیگر دوائیں دیں۔ اس کے بعد میں 3 ماہ تک ڈپریشن کی گولیاں کھاتی رہی۔
نکاحوں کی تفصیل:1۔ میں نے خلع کا کیس کیا، 3 نوٹس شوہر کو مل گئے، لیکن ڈگری نہیں ملی تھی۔ اس کے بعد شوہر نے 3 طلاق لکھ کر دے دی۔2۔ پہلی طلاق کے 26 دن بعد پہلے شوہر سے ہمبستری ہو گئی۔3۔ پہلی طلاق کے 12 دن بعد دوسرے شوہر سے نکاح کیا، ڈیڑھ ماہ بعد حمل ضائع ہو گیا اور دوسرے شوہر نے طلاق دے دی۔4۔ دوسری طلاق کے 54 دن بعد میں نے پہلے شوہر سے دوبارہ نکاح 12 اکتوبر 2025 کو کیا۔ اس وقت میں ڈپریشن کی دوا Xedoxo 3/25mg اور Rivotril کے نشے میں تھی، مجھے ہوش نہیں تھا کہ میں کیا کر رہی ہوں۔ میرے پاس ہسپتال کی پرچیاں موجود ہیں۔5۔ اس نکاح کے 54 دن بعد اسی شوہر نے مجھے میسج پر خلع دے دیا۔6۔ خلع کے بعد دوسرے شوہر نے کہا تم میری بیوی ہو، صحبت کی، ایک حیض آیا، پھر حمل ہو گیا۔7۔ خلع کے3 ماہ بعد حمل کی حالت میں دوسرے شوہر سے دوبارہ نکاح کیا۔8۔ بچے کی پیدائش 7 ستمبر 2026 کو ہوئی۔
میرے سوالات:
1۔ 3 طلاق ایک ساتھ 1 ہوئی یا 3؟2۔ 26 دن والی صحبت رجوع تھی یا نہیں؟3۔ 12 اکتوبر 2025 والا نکاح جو میں نے دوا کے نشے میں کیا، کیا وہ منعقد ہوا؟4۔ میں اب کس کے نکاح میں ہوں؟ 7 ستمبر 2026 کے بعد کیا میری عدت ختم ہے اور کیا میں نیا نکاح کر سکتی ہوں؟
سائلہ - کراچی، عمر 35سال ۔اسپتال پرچیاں موجود ہیں
---
تنقیح : سائلہ کا سوال پوری طرح واضح نہیں ، سائلہ کو چاہیے کہ وہ نمبر وار واقعات کی تفصیل بیان کیے بغیر فقط نکاح کے ایام وصورت کی وضاحت نہ کریں ،بلکہ مسلسل حکایت اور جو حالات پیش آئیں ہیں سوال سے متعلق اس کا پورا پس منظر ایک لڑی کی صورت میں لکھ کر سوال دوبارہ ارسال کردیں ، جس میں مندرجہ رج ذیل امور کی وضاحت ضرور لکھیں :
1۔ پہلے شوہر نے خلع کا کیس دائر کرنے کے بعد جو تین طلاقیں لکھ کر دیں ، یہ ایک ساتھ تحریری طور پر تین طلاقیں لکھ کر دی تھیں یا مختلف اوقات و درمیانی وقفہ کے بعد علیحدہ علیحدہ طلاقیں دیں؟
2۔ پہلی طلاق سے مراد کیا ہے ، اور اس طلاق کے بعد جو سائلہ نے دوسر ا نکاح کیا ، کیا نکاح کے وقت اس دوسرے شوہر کو علم تھا کہ سائلہ دوسرے شوہر کے نکاح و عدت میں ہے ؟اور اس دوران اس سے میاں بیوی والا تعلق رہا یا نہیں ؟
3۔ جب سائلہ نے دوسرے شوہر سے عقد نکاح کرلیا ، پھر پہلے شوہر سے ہم بستری و رجوع کے کیا معنی ہوئے ، کیا آیا وہ دوسرے نکاح کےبعد بھی پہلے شوہر کے سا تھ رہائش اختیار کیے ہوئے تھی ؟
4۔ دوسری طلاق کی تفصیل کیا ہے ، اور اس کے 54 دن بعد جو پہلے شوہر سے نکاح کیا ، اس کی نوعیت کیا تھی ؟ کیا اس عقد کرتے وقت دوسرے شوہر سے طلاق وغیرہ لی گئ تھی ؟
5۔پھر اس نکاح کے بعد چھون (54) دن بعد شوہر نے خلع دے دی ، اس کی نوعیت کیا تھی ؟ اور اس کے فورا بعد بغیر نکاح کیے دوسرے شوہر سے ہم بستری کا تعلق قائم کیا گیا ؟ یا اس کی تفصیل کچھ اور ہو تو اس کی وضاحت کریں ۔دوسرے شوہر نے کس بنیاد پر سائلہ کو اپنی بیوی قرار دیا ؟
6۔خلع کی بعد دوسرے شوہر سے نکاح کی کیا تفصیل تھی ؟ اور دوبارہ یہ نکاح کس بنیاد پر کیا گیا ؟
اس کے بعد ان شاء اللہ غوروفکر کرکے حکم شرعی سے بھی آگاہ کردیا جائے گا۔