نکاح

سنی لڑکی کا احمدی لڑکے سے کئے ہوئے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
99835
| تاریخ :
2026-09-29
معاملات / احکام نکاح / نکاح

سنی لڑکی کا احمدی لڑکے سے کئے ہوئے نکاح کا حکم

جناب عالی میرا نام عبدالحمید ہے اور میں ایبٹ آباد کا رہنے والا ہوں میرا داماد نام قمبر علی شادی سے پہلے جماعت احمدیہ کے عقائد کا پیروکار ہے مرزا غلام احمد کو مسیح اور مہدی امتی نبی کہتا ہے جس کا ہمیں علم نہیں تھا اور نہ شادی کے دوران ایسا محسوس ہوا رشتہ آیا دے دیا اب پتہ چلا ہے لیکن بیٹی کے دو بچے ہیں زبر دستی بیٹی کو روکا ہے لیکن بچوں کی خاطر بیٹی واپس چلی جاتی ہے کیا مرزا غلام احمد کو ولی مجدد اور نبی ماننے والے سے تعلق رکھ سکتے ہیں عبادت کرنے میں بھی فرق نہیں ہے جلد جامع جواب دیجئے ۔شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائل کا مذکور داماد نکاح سے قبل ہی فرقہ احمدیہ سے تعلق رکھتا ہو، اور ان کے جملہ عقائد کا حامل ہو تو وہ اپنے کفریہ عقائد کی وجہ سے مرتد کافروزندیق ہے، سائل کی بیٹی کا اس سے کیا گیا نکاح شروع دن سے ہی باطل ہے،اور ان دونوں کا ساتھ رہنا سرے سے جائز ہی نہیں بلکہ ناجائز و حرام ہے ،لہذا سائل کی بیٹی کو اس بات کا علم ہونے کے باوجود ( اگرچہ اولاد ہی کے لیے کیوں نہ ہو ) اس شخص کے ساتھ زندگی بسر کرنا جائز نہیں ، بلکہ جتنا عرصہ ساتھ رھیں گے فعل حرام کے مرتکب رھیں گے ، اس لیے اس پر لازم ہے کہ وہ فورا اس شخص سے علیحدگی اختیار کرے ، اور اب تک گناہ کے ارتکاب پر اللہ تعالی کے حضور صدق دل سے توبہ و استغفار کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوی الھندیۃ: إذا لم يعرف الرجل أن محمدا صلى الله عليه وسلم آخر الأنبياء عليهم وعلى نبينا السلام فليس بمسلم كذا في اليتيمة اھ (فصل فی موجبات الکفر ج:2 ص:263 ناشر: المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر)
وفی مجمع الانھر شرح ملتقی الابحر: وفي البزازية يجب الإيمان بالأنبياء بعد معرفة معنى النبي وهو المخبر عن الله تعالى بأوامره ونواهيه وتصديقه بكل ما أخبر عن الله تعالى وأما الإيمان بسيدنا محمد عليه الصلاة والسلام فيجب بأنه رسولنا في الحال وخاتم الأنبياء والرسل فإذا آمن بأنه رسول ولم يؤمن بأنه خاتم الأنبياء لا يكون مؤمنا اھ (الفاظ الکفر انواع ج:1 ص:691 ناشر:دار الطباعة العامرة بتركيا )
وفی المبسوط للسرخسی: (قال:) وإذا تزوج الذمي مسلمة حرة فرق بينهما لقوله تعالى {ولا تنكحوا المشركين حتى يؤمنوا} [البقرة: 221]؛ ولقوله صلى الله عليه وسلم «الإسلام يعلو، ولا يعلى» فاستقر الحكم في الشرع على أن المسلمة لا تحل للكافر، وإن كان ذلك حلالا في الابتداء فيفرق بينهما، ويوجع عقوبة إن كان قد دخل بها، ولا يبلغ به أربعين سوطا وتعزر المرأة والذي سعى فيما بينهما(الی قولہ)وإن أسلم بعد النكاح لم يترك على نكاحه؛ لأن أصل النكاح كان باطلا فبالإسلام لا ينقلب صحيحا اھ (تزوج الذمي مسلمة حرة ج:5 ص:45 ناشر: مطبعة السعادة - مصر)
وفی العقود الدریۃ فی تنقیح الفتاوی الحامدیۃ: تقع الفرقة بنفس الردة قال في التنوير والكنز وارتداد أحدهما فسخ في الحال وقال قاضي خان في باب الردة أجمع أصحابنا على أن الردة تبطل عصمة النكاح وتقع الفرقة بينهما بنفس الردة(الی قولہ)والمولود بينهما قبل تجديد النكاح بالوطء بعد التكلم بكلمة الكفر ولد زنا اهـ (باب الردۃ و التعزیر ج:1 ص:99 ناشر:دار المعرفة)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99835کی تصدیق کریں
0     42
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات