نکاح

پہلی بیوی کی اجازت اور والدین کی رضامندی کے بغیر دوسری شادی کرنا

فتوی نمبر :
99668
| تاریخ :
2026-09-23
معاملات / احکام نکاح / نکاح

پہلی بیوی کی اجازت اور والدین کی رضامندی کے بغیر دوسری شادی کرنا

میں 4 بچوں کا والد ہوں،سال 2024 میں میرا تعلق ایک خاتون سے ہوا ، میں نے اپنی بیوی سے پوچھا، وہ نہ مانی،والدین سے پوچھا ،وہ نہ مانے ،کیا اس عورت کے والدین کی رضامندی سے نکاح کر لوں تو بہتر ہے کہ نہیں ؟میرے والدین اس پر راضی نہیں ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اگر دونوں بیویوں کے حقوق برابری کے ساتھ ادا کرنے کی استطاعت رکھتا ہے تو شرعاً دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی یا والدین کی اجازت کی ضرورت نہیں ، بلکہ والدین یا بیوی کی اجازت کے بغیر بھی سائل کے لیے دوسری شادی کرنا جائز ہو گا ، البتہ اگر سائل دوسری شادی کے بعد قانونی و معاشرتی مسائل سے بچنے اور خوشگوار ازدواجی زندگی کے حصول کی خاطر والدین اور پہلی بیوی دونوں کو راضی کر کے نکاح کرے تو اس کے لیے زیادو بہتر اور افضل ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في قوله تعالي : {فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ مَثْنَى وَثُلَاثَ وَرُبَاعَ} (النساء : ٣)
وفي سنن الترمذي : عن عبد الله بن عمرو عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: رضى الرب في رضى الوالد، وسخط الرب في سخط الوالد (باب ما جاء من الفضل في رضا الوالدين ، ج : ٣، ص : ٤٦٤ ، ط : دار غرب الاسلامى)
وفي الهندية : وللحر أن يتزوج أربعا من الحرائر والإماء، كذا في الهداية (باب في بيان المحرمات ، ج : ١، ص : ٣٠٥ ، ط : دار الكتب العلميه)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالرحمان شریف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99668کی تصدیق کریں
0     45
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات