نکاح

زانی کے بیٹے اور مزنیہ کی نواسی کے آپس میں نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
99576
| تاریخ :
2026-09-20
معاملات / احکام نکاح / نکاح

زانی کے بیٹے اور مزنیہ کی نواسی کے آپس میں نکاح کا حکم

السلام علیکم -مفتی صاحب! ایک شرعی مسئلہ پوچھنا ہے۔ ایک آدمی کا ایک شادی شدہ عورت سے غلط تعلق (زنا) تھا۔ اس عورت کے ہاں ایک بچی پیدا ہوئی جو اس کے شوہر کے نام پر ہے۔ اب اس آدمی کا بیٹا اس بچی کی بیٹی (یعنی اس عورت کی نواسی) سے نکاح کرنا چاہتا ہے۔ کیا اس بیٹے کے لیے اس نواسی سے نکاح جائز ہے یا نہیں؟ زنا سے نسب ثابت ہوتا ہے یا نہیں؟ رہنمائی فرما دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ زنا جیسے قبیح عمل کے ارتکاب سے صرف زانی اور مزنیہ پر ایک دوسرے کے اصول و فروع حرام ہوتے ہیں، دونوں کے اصول و فروع کا باہمی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ نکاح حرام نہیں ہوتا۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں زانی کے بیٹے کا مزنیہ کی نواسی کے ساتھ نکاح جائز ہے، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ حرمت کی کوئی اور وجہ نہ پائی جاتی ہو، جبکہ شادی شدہ عورت کے ہاں زنا سے پیدا ہونے والے بچہ کا نسب شوہر سے ہی ثابت ہوگا، تاہم اگر شوہر بچہ کے نسب کا انکار کرے تو صرف انکار کرنے سے نسب کی نفی نہ ہوگی بلکہ عدالت میں لعان کے طریقہ کار پر عمل کرنے کے بعد ہی نسب کی نفی ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في صحيح البخاري: عن عائشة رضي الله عنها قالت: «اختصم سعد وابن زمعة، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: هو لك يا عبد بن زمعة، الولد للفراش، واحتجبي منه يا سودة.» زاد لنا قتيبة، عن الليث: وللعاهر الحجر.( كتاب الحدود وما يحذر من الحدود،باب للعاهر الحجر،ر:6817،ج:4،ص:2991،ط:البشرى)
كما في حاشية ابن عابدين:قال في البحر: أراد بحرمة المصاهرة الحرمات الأربع حرمة المرأة على أصول الزاني وفروعه نسبا ورضاعا وحرمة أصولها وفروعها على الزاني نسبا ورضاعا كما في الوطء الحلال ويحل لأصول الزاني وفروعه أصول المزني بها وفروعها. (كتاب النكاح،فصل في المحرمات،ج:3،ص:32،ط:ایچ-ایم-سعید)
و في الهندية: فمن زنى بامرأة حرمت عليه أمها وإن علت وابنتها وإن سفلت، وكذا تحرم المزني بها على آباء الزاني وأجداده وإن علوا وأبنائه وإن سفلوا، كذا في فتح القدير.(كتاب النكاح،الباب الثالث في بيان المحرمات،ج:1،ص:273،ط:مكتبة ماجدية)
وفي البحر الرائق: حرمة المرأة على أصول الزاني وفروعه نسبا ورضاعا وحرمة أصولها وفروعها على الزاني نسبا ورضاعا كما في الوطء الحلال ويحل لأصول الزاني وفروعه أصول المزني بها وفروعها.(كتاب النكاح،فصل في المحرمات في النكاح،ج:3،ص:101،ط:مكتبة رشيدية)
وفي مجمع الانهر:(والزنا يوجب حرمة المصاهرة) حتى لو زنى بامرأة حرمت عليه أصولها وفروعها وحرمت المزنية على أصوله وفروعه، ولا تحرم أصولها وفروعها على ابن الواطئ وأبيه كما في المحيط للسرخسي.(كتاب النكاح،باب المحرمات،ج:1،ص:326،ط:دار احياء التراث العربي)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسعدالزمان علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99576کی تصدیق کریں
0     57
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات