السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! اُمید ہے آپ خیرو عافیت سے ہوں گے، ایک سوال کا جواب درکار ہے، ہمارے ماشاءاللہ 6 بچے ہیں 3 بیٹے اور 3 بیٹیاں اور ایک بھانجی بھی زیر کفالت ہیں، 3 بچے 8 سال سے کم عمر ہیں جن میں چھوٹا بیٹا 3 سال کا ہے، اہلیہ پر سونا ہونے کی وجہ سے حج فرض ہوچکا ہے، جب کہ میں بھی کوشش کر رہا ہوں ان شاءاللہ رقم ہوجائے گی، سوال یہ ہے کہ بچوں کی پرورش کے لیے اگر کوئی مناسب انتظام نہ ہوسکے تو حج موقوف کیا جاسکتا ہے، بچوں کی نانی اور دادی اس قابل نہیں کہ وہ ان کی دیکھ بھال کرسکیں، براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں، حج کی درخواستیں جمع ہونا شروع ہوچکی ہیں۔
واضح ہو کہ حج واجب ہوجانے کے بعد اس کی ادائیگی فی الفور واجب اور اس میں بلا عذر شرعی تاخیر کرنا باعث گناہ ہے، البتہ کسی عذرِ شرعی کی وجہ سے حج مؤخر کرنے کی گنجائش ہے اور اس تاخیر کی بناء پر گناہ بھی نہ ہوگا، لہذا صورت مسئولہ میں سائل کی اہلیہ پراگر حج واجب ہوچکاہو،اوراس کے پاس حج کی ادئیگی کے لیے محرم کاخرچ بھی موجودہو ،تواس کے لیے فی الفورحج کی ادائیگی کے انتظام کرکے اس فریضہ سے سبکدوش ہوجاناچاہیےتاہم اگرواقعۃً بچوں کی دیکھ بھال اور نگہداشت کامناسب انتظام موجودنہ ہو،اورماں باپ کی غیرموجودگی میں بچوں کو ضرر لاحق ہونے کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں سائل اوراس کی اہلیہ کےلیے مناسب وقت تک حج مؤخر کرنے کی گنجائش ہے اور اس کی وجہ سے وہ گناہ گار بھی نہ ہوگے۔(ازتبویب بتغیریسیر88198)
کما فی الدر المختار: (على الفور) في العام الأول عند الثاني وأصح الروايتين عن الإمام ومالك وأحمد فيفسق وترد شهادته بتأخيره أي سنينا لأن تأخيره صغيرة وبارتكابه مرة لا يفسق إلا بالإصرار بحر ووجهه أن الفورية ظنية لأن دليل الاحتياط ظني، ولذا أجمعوا أنه لو تراخى كان أداء وإن أثم بموته قبله إلخ۔ (کتاب الحج، ج: 2، ص: 457، ط: سعید)۔
وفی غنیۃ الناسک: وفى الكبير عن التتمة: من عليه الحج ومرضت زوجته لا يكون عذرا فى التخلف عن الحج ومرض الوالد والوالدة يكون عذرا إذا احتاجا إليه والولد الصغير المحتاج إليه عذر في التخلف مريضا كان أو لم يكن (ص: 12، ط: إدارة القرآن والعلوم الاسلامية)۔