گناہ و ناجائز

کیا شوہر اپنی بیوی کا دودھ پی سکتاہے؟

فتوی نمبر :
98665
| تاریخ :
2026-08-22
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

کیا شوہر اپنی بیوی کا دودھ پی سکتاہے؟

کیا شوہر اپنی بیوی کا دودھ پی سکتا ہے؟ میں اس سوال کو لے کر کافی پریشان ہوں برائے مہربانی جواب دے دیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شوہر کے لئے بیوی کا دودھ پینا شرعاً نا جائز اور حرام ہے، البتہ اگر دوران ہمبستری پستان منہ میں لینے سے غلطی سے دودھ منہ میں چلا جا ئے تو فوراً تھوک دینا چاہیے ، اس کو نگلنے سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار : وشرعا: (مص من ثدي آدمية) ولو بكرا أو ميتة أو آيسة، وألحق بالمص الوجور والسعوط(في وقت مخصوص) هو (حولان ونصف عنده وحولان) فقط (عندهما وهو الاصح) إلى قوله (ويثبت التحريم) في المدة فقط (إلى قوله) (ولم يبح الارضاع بعد مدته) لانه جزءآدمي والانتفاع به لغير ضرورة حرام على الصحيح (باب الرضاع ، ج : ٣ ، ص : ٢٠٩ ، ٢١١ ، ط : سعيد)
وفيه أيضا : مص رجل ثدي زوجته لم تحرم(باب الرضاع ، ج : ٣ ، ص : ٢٢٥ ، ط : سعيد)
وفي قاضي خان : وإذا مص الرجل ثدي امرأته وشرب لبنها لم تحرم عليه امرأته لما قلنا إنه لا رضاع بعد الفصال (باب الرضاع ، ج : ١ ، ص : ٣٦٢ ، ط : دار كتب العلميه)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالرحمان شریف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98665کی تصدیق کریں
1     51
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات