گناہ و ناجائز

محلے کی مسجد میں غیر مقلدین کا اپنے امام سے نماز جنازہ پڑھوانے پر اصرار کرنا

فتوی نمبر :
98416
| تاریخ :
2026-08-13
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

محلے کی مسجد میں غیر مقلدین کا اپنے امام سے نماز جنازہ پڑھوانے پر اصرار کرنا

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درج ذیل مسائل کے بارے میں کہ :
1۔ کیا مسلک اہل حدیث جو اپنے طریقےسے نماز جنازہ پڑھتے ہیں ، جس میں ان کا امام سورۃ فاتحہ اور سورۃ اخلاص بالجہر پڑھتے ہیں اور سلام کے بعد دعائیں وغیرہ کا پڑھنا کیا اس طریقہ سے نماز جنازہ نبی پاک ﷺ سے ثابت ہے؟
2۔ مسلک اہل حدیث کے حضرات کا یہ ضد کرنا کہ نماز جنازہ ہمارا ہی مسلک کا امام پڑھائے گا جبکہ ہماری مسجد میں ننانوے فیصد دیوبند حضرات اور دیوبند ٹرسٹ سے منسلک ہے۔
3۔جبکہ مسجد کی انتظامیہ کمیٹی نے یہ کہا کہ آپ اپنا جنا زہ لے آئیں ،لیکن نماز جنازہ ہماری مسجد کا امام یا مؤذن پڑھائے گا ، دوسری صورت یہ ہے کہ آپ اپنا جنازہ گیارہ بجے کے بعد لائیں یا صبح ساڑھے دس بجے کے بعد لائیں تاکہ مسجد میں مسلکی انتشار نہ ہو ، رات گیارہ بجے یا صبح ساڑھے دس بجے آپ کے مسلک کا امام ہی پڑھائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
4، ہماری مسجد میں ایک جگہ شہید قرآن دفنائے گئے ہیں ، اگر اس جگہ کو فرش کرکے استعمال میں لایا جائے تو گناہ تو نہیں ہوگا اگر اس جگہ آمدورفت شروع کردی جائے تو کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(1،2،3)واضح ہوکہ عند الاحناف نماز جنازہ کا طریقہ یہ ہے کہ پہلی تکبیر کے بعد ثناء ،دوسری تکبیر کے بعد درود شریف ،اور تیسری تکبیر کے بعد نمازِ جنازہ کی دعا پڑھ لی جائے ، چوتھی تکبیر کے بعد کوئی دعا پڑھے بغیردونوں جانب سلام پھیر دیا جائے ، جیسا کہ روایت میں ہے کہ :
"حدثنا وكيع، عن سفيان، عن أبي هاشم، عن الشعبي، قال: سمعته يقول: «في الأولى ثناء على الله تعالى، وفي الثانية صلاة على النبي صلى الله عليه وسلم، وفي الثالثة دعاء للميت، وفي الرابعة تسليم»"(مصنف ابن شیبہ ، ج : 2 ص:490، ناشر: دار التاج لبنان )
"پہلی تکبیر میں اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی جائے، دوسری تکبیر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا جائے، تیسری تکبیر میں میت کے لیے دعا کی جائے، اور چوتھی تکبیر کے بعد سلام پھیرا جائے"
مگر اہل حدیث حضرات کے ہاں نماز جنازہ ادا کرتے وقت ہر تکبیر پر ہاتھ اٹھانا ، پہلی تکبیر کے بعد جہر اًسورۃ فاتحہ کی تلاوت کرنا ، اور آخر میں ایک سلام کے ساتھ نماز جنازہ کا اختتام کرنا وغیرہ شامل ہے ۔(ماخوذ از کتاب " فتاوی علماء حدیث ")لیکن حنفیہ کے ہاں نماز جنازہ کا وہی معہود و معروف احادیث و صحابہ رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کے عمل سے قریب تر ہونے کی وجہ سے راجح ہے ، نیز روایات کی رو شنی میں محلہ کی مسجد کا جوامام ہو ، وہی دیگر نمازوں سمیت نماز جنازہ پڑھانے کا بھی زیادہ حقدار ہوتا ہے ، جیسا کہ مستدرک حاکم میں منقول ہے کہ :
وفی المستدرک علی الصحیحین: حدثنا أبو الحافظ، ثنا الهيثم بن خلف الدوري، ثنا حسين بن عمرو بن محمد العنقزي، ثنا قاسم أخي ثنا عبيدة، عن سفيان الثوري، عن هشام بن عروة، عن أبيه قال: لما قتل عمر ابتدر علي وعثمان للصلاة عليه، فقال لهما صهيب: «إليكما عني فقد وليت من أمركما أكثر من الصلاة على عمر، وأنا أصلي بكم المكتوبة، فصلى عليه صهيب اھ (باب مقتل عمر رضي الله عنه على الاختصار ج:3 ص:99 ناشر: دار الكتب العلمية – بيروت)
" سفیان ثوری، ہشام بن عروہ سے اور وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا:جب حضرت عمرؓ شہید ہوئے تو حضرت علیؓ اور حضرت عثمانؓ آگے بڑھے تاکہ ان کی نمازِ جنازہ پڑھائیں تو حضرت صہیبؓ نے ان دونوں سے فرمایا:"تم دونوں ذرا میرے لیے جگہ چھوڑو، میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ پڑھانے کا تم دونوں سے زیادہ حقدار ہوں کیونکہ میں تمیں فر ض نماز پڑھاتا ہوں پھر حضرت صھیب رضی اللہ عنہ نے حضر عمر رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ پڑھائی"۔
لہذا اولا تو مذکور مسجد کے نمازی ( بشمول اہل حدیث حضرات کے) کو چاہیئے کہ وہ متفقہ و مقررکردہ امام کی اقتداء میں دیگر نمازوں کی طرح مرحومین کی نماز جنازہ ادا کرنے کا بھی اہتمام کریں ، تا کہ مسجد میں اختلاف انتشار اور مسلکی تعصب کی فضا قائم نہ ہو، تاہم اگر وہ اپنے مسلک کے امام کی اقتداء میں ہی نماز جنازہ کا فریضہ انجام دینا چاہتے ہوں تو وہ اپنے کسی مرکز یا جہاں ان کے مسلک کا امام ہو تو وہیں نماز جنازہ کی ادائیگی کا اہتمام کرلیں ، تاکہ محلہ میں افتراق پیدا نہ ہو، البتہ بعض اوقات اگر وہ اسی جنازگاہ میں اپنے امام کے پیچھے نماز جنازہ پڑھنا چاہیں ، تو امام مسجد کی اجازت سے ( جو کہ اس کا حق ہے) اس کا اہتما م کرلیا کریں اور امام محلہ اور انتظامیہ کو اس کی اجازت بھی دینئ چاہیئے ، جس کے لیے باہمی رضامندی سے کوئی بھی ایسا وقت مقرر کرنا چاہیئے کہ جس میں اختلاف و انتشار سے بچنے کے ساتھ ساتھ نماز جنازہ سے فراغت کے بعد تدفین وغیرہ کے اعمال بسہولت انجام دیے جا سکتے ہوں ، اور اس سلسلہ میں مسلکی اختلاف کو باہم انتشار و افتراق کا سبب بنانا شرعاً ممنوع ہے ، جس سے احتراز لازم ہے۔
(4) ایسے قرآن مجید کے نسخے جو اس قدر بوسیدہ ہوگئے ہوں ، کہ ان میں قرآن کی تلاوت مشکل ہوجائے ،ان نسخوں کا حکم یہ ہے کہ انہیں کسی پاک صاف کپڑے میں لپیٹ کر ایسی جگہ دفن کیےجائیں ، جو جگہ لوگوں کے پاؤں کے تحت روندے جانے سے محفوظ ہو، اور جانتے بوجھتے اس جگہ پر کھڑا ہونا یا پاؤں تلے روندنا کلام پاک کی تعظیم کے خلاف ہونے کی وجہ سے ممنوع ہے ، لہذا مسجد کے جس حصہ میں قرآن مجید کے شہید نسخے محفوظ کیے گئے ہوں ، اور ابھی تک اس کے آثار باقی رہنے کا یقین یا ظن غالب ہو ، تو اس جگہ فرش ڈال دینا کہ لوگ وہاں آمدورفت رکھیں درست نہیں ، بلکہ قرآن کی تعظیم کے منافی ہونے کی وجہ سے ممنوع ہوگا، جس سے احتراز لازم ہے۔ البتہ ان اوراق مقدسہ کے مٹی ہونے کا یقین یا ظن غالب ہونے کی صورت میں بوقت ِضرورت اس جگہ کو استعمال میں لانے کی اجازت ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی موطأ مالك برواية محمد بن الحسن الشيباني: أخبرنا مالك، حدثنا سعيد المقبري، عن أبيه، أنه سأل أبا هريرة كيف يصلي على الجنازة، فقال: " أنا لعمر الله أخبرك، أتبعها من أهلها، فإذا وضعت كبرت، فحمدت الله وصليت على نبيه، ثم قلت: اللهم، عبدك وابن عبدك وابن أمتك، كان يشهد أن لا إله إلا أنت، وأن محمدا رسولك، وأنت أعلم به، إن كان محسنا فزد في إحسانه، وإن كان مسيئا فتجاوز عنه، اللهم لا تحرمنا أجره، ولا تفتنا بعده "، قال محمد: وبهذا نأخذ، لا قراءة على الجنازة، وهو قول أبي حنيفة رحمه الله اھ (باب الصلاۃ علی المیت و الدعاء ص:111 ناشر: المكتبة العلمية)
وفی مصنف ابن شیبۃ: حدثنا علي بن مسهر، عن الوليد بن عبد الله بن جميع الزهري، قال: رأيت إبراهيم إذا صلى على الجنازة رفع يديه فكبر، ثم لا يرفع يديه فيما بقي، وكان يكبر أربعا اھ (باب فی الرجل یرفع یدیہ فی التکبیر علی الجنازۃ ج:2 ص:491 ناشر: دار التاج لبنان)
وفیہ ایضا: حدثنا وكيع، عن سفيان، عن الحسن بن عبيد الله أنه كان «يرفع يديه في أول تكبيرة على الجنازة اھ (باب فی الرجل یرفع یدیہ فی التکبیر علی الجنازۃ ج:2 ص:491 ناشر: دار التاج لبنان)
وفی مؤطا امام مالک: أخبرنا أبو مصعب، قال: حدثنا مالك، عن نافع، عن عبد الله بن عمر أنه كان إذا صلى على الجنازة لم يكن يقرأ اھ (کتاب الجنائز ج:1 ص: 383 ناشر: مؤسسة الرسالة – بيروت)
وفی اعلاء السنن: تحت قول( ای ابا ھریرۃ) لم یکن یری القراءۃ فی صلوتھا (الی قولہ) قال ابن وھب عن رجال من اھل العلم عن عمر بن الخطاب و علی بن ابی طالب و عبد اللہ بن عمر و فضالۃ بن عبید و ابی ھریرۃ و جابر بن عبداللہ و واثلۃ بن الاسقع و القاسم بن محمد و سالم بن عبداللہ و ابن المسیب و ربیعۃ و عطاء بن رباح و یحیی بن سعید انھم لم یکونوا یقرآون فی الصلاۃ علی المیت قال بن وھب: و قال مالک: لیس ذالک بمعمول بہ فی بلدنا انما ھو الدعاء ادرکت اھل بلدنا علی ذالک اھ ( باب کیفیۃ صلوۃ الجنازۃ ج:8 ص:211 ناشر:ادارۃ القرآن و العلوم الاسلامیۃ)
وفی اعلاء السنن: تحت قولہ ( عبیدۃ عن سفیان الثوری) فدل الاثر علی ان امام المسجد احق بالصلوۃ علی المیت اذا لم یحضر الوالی بدلیل قولہ" قد ولیت من امرکما ما ھو اکثر الصلوۃ علی عمر و انا اصلی بکم المکتوبۃ"الخ فانہ مشعر بان سبب تقدمہ انما ھو کونہ یصلی بھم المکتوبۃ وفیہ دلالۃ علی تقدم امام الحی علی الاولیاء لعدم مایفید استیذان صھیب ایاھم اھ ( باب کیفیۃ صلوۃ الجنازۃ ج:8 ص:209 ناشر:ادارۃ القرآن و العلوم الاسلامیۃ)
وفی اللصحیح للبخاری: حدثنا مسدد: حدثنا أبو الأحوص: حدثنا أشعث، عن الأسود بن يزيد، عن عائشة قالت:سألت النبي صلى الله عليه وسلم عن الجدر أمن البيت هو؟ قال: (نعم). قلت: فما بالهم لم يدخلوه في البيت؟ قال: (إن قومك قصرت بهم النفقة). قلت: فما شأن بابه مرتفعا؟ قال: (فعل ذاك قومك ليدخلوا من شاؤوا ويمنعوا من شاؤوا، لولا أن قومك حديث عهد بالجاهلية فأخاف أن تنكر قلوبهم، أن أدخل الجدر في البيت، وأن ألصق بابه في الأرض اھ (باب مایجوز من اللو ج:6 ص:2646 ناشر: دار ابن كثير)
وفی شرح سنن ابن ماجہ للھرری تحت قولہ: " قوله: "أن تنفر قلوبهم" قال ابن بطال عن بعض علمائهم: إن النفرة التي خشيها رسول الله صلى الله عليه وسلم أن ينسبوه إلى الانفراد بالفخر دونهم. انتهى.وفي الحديث ترك ما هو صواب خوف وقوع مفسدة أشد، وائتلاف الناس إلى الإيمان، واجتناب ولي الأمر ما يتسارع الناس إلى إنكاره، وفيه تقديم الأهم فالأهم؛ من دفع المفسدة، وجلب المصلحة، وأنهما إذا تعارضا .. بدئ بدفع المفسدة، وفيه سد الذرائع. انتهى من بعض الهوامش اھ ( باب الطواف بالحجر ج:17 ص: 233 ناشر: دار المنهاج، المملكة العربية السعودية – جدة)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98416کی تصدیق کریں
0     141
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات