خلع

برطانیہ کے شریعہ کونسل کی طرف سے عورت کے حق میں یکطرفہ دیئے جانے والے خلع کا حکم

فتوی نمبر :
97944
| تاریخ :
2026-07-29
معاملات / احکام طلاق / خلع

برطانیہ کے شریعہ کونسل کی طرف سے عورت کے حق میں یکطرفہ دیئے جانے والے خلع کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! محترم مفتی صاحب!
میں آپ سے ایک شرعی مسئلہ دریافت کرنا چاہتا ہوں۔میری اہلیہ نے برطانیہ کے ایک نجی ادارے “Sharee Council” میں فسخِ نکاح کی درخواست جمع کروائی ہے۔ فسخِ نکاح کی درخواست کے ساتھ میری اہلیہ نے ایک تحریری بیان بھی جمع کروایا ہے، جو اس پیغام کے ساتھ منسلک ہے۔ اگرچہ اس بیان میں لکھی گئی باتوں کے بارے میں میرے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جن کی بنا پر میں ثابت کر سکتا ہوں کہ وہ یا تو حقائق کے مطابق نہیں، یا انہیں سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا ہے، تاہم چونکہ یہ بیان میری اہلیہ کی طرف سے پیش کیا گیا ہے، اور مجھے اپنی اہلیہ سے محبت ہے، نیز مجھے یقین ہے کہ انہوں نے یہ تمام باتیں اسی بنا پر لکھی ہوں گی کہ وہ انہیں درست سمجھتی ہیں، اس لیے میں اس مرحلے پر ان باتوں کے صحیح یا غلط ہونے پر بحث نہیں کرنا چاہتا۔
چار سالہ ازدواجی زندگی میں یہ پہلا موقع ہے کہ میری اہلیہ نے اس نوعیت کی کوئی شکایت یا الزام پیش کیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے کبھی اس قسم کی کوئی شکایت نہیں کی۔ میں ان الزامات کے صحیح یا غلط ہونے پر بحث کیے بغیر بار ہا یہ یقین دہانی اپنی اہلیہ اور انکے گھر والوں کو کرواچکا ہوں کہ اگر میرے رویے یا معاملات میں کسی بھی پہلو سے اصلاح کی گنجائش ہے تو میں اپنی بھرپور اصلاح کی کوشش کروں گا، آئندہ زندگی کو بہتر انداز میں گزارنے کی کوشش کروں گا، اور میرا خلوصِ دل سے مقصد اپنے گھر کو آباد رکھنا اور ازدواجی زندگی کو درست طریقے سے آگے بڑھانا ہے۔
میرا سوال صرف یہ ہے کہ اگر اس تحریر میں لکھی گئی تمام باتوں کو سو فیصد درست تسلیم کر لیا جائے، تو کیا فقہ حنفی کے مطابق ان میں کوئی ایسی شرعی وجہ موجود ہے جس کی بنیاد پر برطانیہ کا یہ نجی ادارہ فسخِ نکاح کا فیصلہ دے سکتا ہے؟
کیا صرف اس تحریر اور اس میں مذکور الزامات کی بنیاد پر فقہ حنفی کے مطابق فسخِ نکاح جائز یا ممکن ہے؟
براہِ کرم قرآن، سنت اور معتبر فقہ حنفی کی روشنی میں اس مسئلے کے بارے میں رہنمائی فرما دیں۔ جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ فقہائے احناف کے نزدیک فسخ نکاح کے اسباب محدود اور متعین ہیں، جن میں بالخصوص شوہر کا ایسے عیوب میں مبتلا ہونا شامل ہے کہ جن کی وجہ سے بیوی کا حقِ استمتاع فوت ہوجائے،یا بیوی کا نان و نفقہ متاثر ہو، یا شوہر بیوی کو اس قدر شدید مارتا ہو کہ اس کی وجہ سے جسم پر نشانات بنتے ہوں وغیر ه ، البتہ محض باہمی عدمِ موافقت، نفرت وغىره عند الاحناف تنسیخِ نکاح کا مستقل سبب نہیں۔لہذا سوال کے ساتھ منسلکہ بیان کا بغور جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ فقہ حنفی کے مطابق اس میں فسخ نکاح کے اسباب موجود نہیں، اس لیے عند الاحناف ان وجوہات کی بنیاد پر فسخ نکاح درست نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفقه على المذاهب الأربعة: الحنفية - قالوا: ليس في النكاح عيوب توجب الحق في طلب الفسخ، لا بشرط ولا بغير شرط مطلقا إلا في ثلاثة أمور: وهي: كون الرجل عنينا أو مجنونا أو خصيا أما ما عدا ذلك فلا يترتب عليه فسخ النكاح، ولو اشتد، كالجذام والبرص ونحوهما، سواء حدث قبل العقد أو بعده وسواء اشترط السلام منه. أولا، وقد يقال: إن رأي الحنفية هنا يترتب عليه ضرر شديد بالزوجة. وذلك لا تملك فراق الرجل، فإذا رأت نفسها عرضة للخطر فماذا تصنع؟! نعم لا ضرر على الرجل لأنه إن لم يرض بها يفارقها، أما هي فماذا يكون حالها، ولا حق لها في طلب الفسخ؟! والجواب: أن مذهب الحنفية مبني على أن علاقة الزوجية لها احترام وقدسية لا تقل عن قدسية القرابة، فإذا ارتبط اثنان برابطة الزوجية، وجب على كل منهما أن يحتمل ما ينزل بصاحبه من بلواء، فلا يصح أن ينفصل منه لمصيبة حلت به، بل يجب عليه مواساته بقدر ما يستطع فكما أن الإنسان لا يمكنه أن يقطع لحمة القرابة عندما يصاب أخوه أو قريبه بداء، فكذلك لا يصح له أن يقطع علاقة الزوجية لذلك اهـ (كتاب النكاح، العيوب التي يفسخ بها النكاح، ج:4 ص:162 ط: دار الكتب العلمية)
وفي الموسوعة الفقهية الكويتية: الشقاق هنا: هو النزاع بين الزوجين، سواء أكان بسبب من أحد الزوجين، أو بسببهما معا، أو بسبب أمر خارج عنهما، فإذا وقع الشقاق بين الزوجين، وتعذر عليهما الإصلاح، فقد شرع بعث حكمين من أهلهما للعمل على الإصلاح بينهما وإزالة أسباب النزاع والشقاق، بالوعظ وما إليه (إلى قوله) ذهب الحنفية إلى أن مهمة الحكمين الإصلاح لا غير، فإذا نجحا فيه فبها، وإلا تركا الزوجين على حالهما ليتغلبا على نزاعهما بنفسيهما، إما بالمصالحة، أو بالصبر، أو بالطلاق، أو بالمخالعة، وليس للحكمين التفريق بين الزوجين إلا أن يفوض الزوجان إليهما ذلك، فإن فوضاهما بالتفريق بعد العجز عن التوفيق، كانا وكيلين عنهما في ذلك، وجاز لهما التفريق بينهما بهذه الوكالة اهـ (التفريق للشقاق، ج:29 ص:54 ط: دار الصفوة مصر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد یعقوب علی معظم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97944کی تصدیق کریں
1     32
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 2
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 2
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عورت کا کسی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات