نکاح

موبائل میسج پر ایجاب و قبول کرنے سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
96991
| تاریخ :
2026-07-01
معاملات / احکام نکاح / نکاح

موبائل میسج پر ایجاب و قبول کرنے سے نکاح کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، مفتی صاحب!
میں سنی مسلمان ہوں۔ میری ایک لڑکے سے صرف آن لائن WhatsApp پر بات ہوئی۔ اس نے WhatsApp پر مجھ سے تین مرتبہ پوچھا: ’’کیا میں فلاں نام، تمہیں اپنے نکاح میں قبول ہوں، اللہ کو حاضر و ناظر جان کر؟‘‘میں نے جذباتی حالت میں تین مرتبہ ’’قبول ہے‘‘ لکھ دیا۔ اس وقت نہ کوئی دو مسلمان گواہ موجود تھے، نہ نکاح کی کوئی باقاعدہ مجلس ہوئی، اور نہ ہی کوئی امام یا قاضی موجود تھا۔اب وہ شخص کہتا ہے کہ ہمارا نکاح ہو گیا ہے اور میں اس کی بیوی ہوں۔میں یہ بات اس لیے پوچھنا چاہتی ہوں کہ وہ شخص پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کی بیوی بھی اس کے ساتھ رہتی ہے، جبکہ مجھے اس بات کا بعد میں علم ہوا۔ اسی لیے میں صرف یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ شرعاً ہمارا نکاح ہوا ہے یا نہیں۔براہِ کرم قرآن و سنت اور فقہِ حنفی کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں کہ اس صورت میں کیا ہمارا نکاح صحیح ہوا ہے یا نہیں؟خصوصاً یہ بھی بتا دیں کہ چونکہ نکاح کے وقت کوئی دو مسلمان گواہ موجود نہیں تھے، صرف WhatsApp پر اس طرح ایجاب و قبول ہوا اور میں نے تین مرتبہ ’’قبول ہے‘‘ لکھا، تو کیا اس سے شرعاً نکاح منعقد ہو جاتا ہے؟براہِ کرم اس مسئلے کا واضح اور مدلّل جواب عنایت فرمائیں، کیونکہ میں اس معاملے کی وجہ سے بہت پریشان ہوں اور شرعی حیثیت بالکل واضح کرنا چاہتی ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ انعقادِ نکاح کے لیے فریقین (میاں بیوی) یا ان کے وکلاء کا ایک ہی مجلس میں ایجاب و قبول کرناشرعاً ضروری ہے، نیز ایجاب و قبول کے وقت دو عاقل، بالغ مسلمان مرد، یا ایک مرد اور دو عورتوں کا بطورِ گواہ موجود ہونا بھی صحت نکاح کیلئے ضروری ہے۔ لہٰذا صورت مسئولہ میں محض میسج یا فون کال کے ذریعے ایجاب و قبول کرنے کی صورت میں چونکہ اتحاد مجلس کی شرط نہیں پائی گئی لہذا یہ نکاح سرے سے منعقد ہی نہیں ہوا،بلکہ دونوں ایک دوسرے کیلئے اجنبی ہی ہیں ،چنانچہ شخص مذکور کا دعوی شرعاً درست نہیں، تاہم سائلہ کا ایک نامحرم اجنبی شخص سے اس طرح بے تکلفی رکھنا اور دوستانہ تعلقات قائم کرنا شرعاً ناجائز اور حرام تھا جس پر بصدق ِدل توبہ و استغفار اور آئندہ کے لئے نامحرموں سے بات چیت اور تعلقات قائم کرنے سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فى الشامية: تحت قوله (وشرط حضور شاهدين) أي يشهدان على العقد، أما الشهادة على التوكيل بالنكاح فليست بشرط لصحته كما قدمناه عن البحر، وإنما فائدتها الإثبات عند جحود التوكيل. وفي البحر قيدنا الإشهاد بأنه خاص بالنكاح لقول الإسبيجابي: وأما سائر العقود فتنفذ بغير شهود ولكن الإشهاد عليه مستحب علية(إلي قوله) ومن شرائط الإيجاب والقبول: اتحاد المجلس لو حاضرين،.(كتاب النكاح، ج ٣، ص ١٢/١٤،ط دار الفكر–بيروت)
وفی بدائع الصنائع: (وأما) الذي يرجع إلى مكان العقد فهو اتحاد المجلس إذا كان العاقدان حاضرين وهو أن يكون الإيجاب والقبول في مجلس واحد حتى لو اختلف المجلس لا ينعقد النكاح، بأن كانا حاضرين فأوجب أحدهما فقام الآخر عن المجلس قبل القبول، أو اشتغل بعمل يوجب اختلاف المجلس، لا ينعقد؛ لأن انعقاده عبارة عن ارتباط أحد الشطرين بالآخر، فكان القياس وجودهما في مكان واحد، إلا أن اعتبار ذلك يؤدي إلى سد باب العقود؛ فجعل المجلس جامعا للشطرين حكما مع تفرقهما حقيقة للضرورة، والضرورة تندفع عند اتحاد المجلس، فإذا اختلف تفرق الشطرين حقيقة وحكما فلا ينتظم الركن.(کتاب النکاح، فصل شرائط الركن أنواع منها شرط الانعقاد،ج ٢،ص ٢٣٢،ط مطبعة شركة المطبوعات العلمية بمصر)
وفي البحرالرائق: ولم يذكر المصنف شرائط الإيجاب والقبول فمنها اتحاد المجلس إذا كان الشخصان حاضرين فلو اختلف المجلس لم ينعقد فلو أوجب أحدهما فقام الآخر أو اشتغل بعمل آخر بطل الإيجاب؛ لأن شرط الارتباط اتحاد الزمان فجعل المجلس جامعا تيسيرا،(كتاب النكاح ،ج ٣،ص ٨٩،ط دار الكتاب الإسلامي)
وفی الفقہ الإسلامي وأدلته: الإيجاب والقبول: الصيغة: هي الإيجاب والقبول، ويشترط فيها بالاتفاق أربعة شروط هي ما يأتي:١ - اتحاد المجلس إذا كان العاقدان حاضرين: وهو أن يكون الإيجاب والقبول في مجلس واحد، بأن يتحد مجلس الإيجاب والقبول، لا مجلس المتعاقدين؛ لأن شرط الارتباط اتحاد الزمان، فجعل المجلس جامعا لأطرافه تيسيرا على العاقدين.(شروط إنعقاد الزواج،ج٩ ،ص ٦٥٣٥،ط دار الفكر - سورية – دمشق)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جمال الدین محمدی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96991کی تصدیق کریں
0     67
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات