نکاح

شوہر کے دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی کو تفویض طلاق کا حق ملنے کی شرط لگانا

فتوی نمبر :
96970
| تاریخ :
2026-07-01
معاملات / احکام نکاح / نکاح

شوہر کے دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی کو تفویض طلاق کا حق ملنے کی شرط لگانا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میرا ایک شرعی سوال ہے۔

اگر نکاح سے پہلے لڑکا اور لڑکی باہمی رضامندی سے یہ معاہدہ کریں کہ لڑکا دوسری شادی نہیں کرے گا، تو اس شرط کا شرعی حکم کیا ہوگا؟

اس سوال میں مراد یہ نہیں کہ اگر لڑکا بعد میں دوسری شادی کرے تو وہ دوسری شادی ناجائز یا باطل قرار دی جائے، کیونکہ قرآنِ کریم نے بعض شرائط کے ساتھ دوسری شادی کی اجازت دی ہے، لہٰذا دوسری شادی اپنی اصل حیثیت میں درست ہی رہے گی۔

البتہ چونکہ لڑکے نے نکاح سے پہلے یہ وعدہ کیا تھا، اور اللہ تعالیٰ نے عہد پورا کرنے کا بھی حکم دیا ہے، تو اگر وہ اس وعدے کی خلاف ورزی کرے، تو کیا نکاح کے وقت ایسی شرط رکھی جا سکتی ہے کہ اس صورت میں عورت کو خلع یا علیحدگی کا حق حاصل ہوگا، اور اگر وہ علیحدگی اختیار کرے تو اس پر مہر واپس کرنا لازم نہیں ہوگا، یا وعدہ خلافی کی بنا پر کوئی اور متعین تلافی یا جرمانہ نافذ کیا جا سکتا ہے؟

براہِ کرم قرآن و سنت اور فقہ کی روشنی میں اس مسئلے کی وضاحت فرما دیں۔

جزاکم اللہ خیراً۔

والسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نكاح كے وقت شوهر كا بيوى سے وعده كرنا كه اس كے نكاح ميں هوتے هوئے وه دوسرا نكاح نهيں كريگا، شرعا درست هے ،اور شوہر اپنے وعدے كو پورا كرنے كا پابند بھي هوگا،اس كے خلاف كرنے كي صورت ميں وعده خلافي كا گناه هوگا،تاهم وعده خلافي كي صورت ميں شوهر سے مالي جرمانه لينا جائز نهيں ،البته اگر شوہر کی جانب سے بيوى كے ساتھ زيادتي كا اندیشہ هو تو عقد نكاح كے وقت شوهر بيوى كو طلاق كا حق تفويض كرسكتا هے ،كه دوسرى شادي كي صورت ميں بيوى كسي بھی وقت اپنے اوپر طلاق واقع كرسكتي هے ،اسی طرح اگر زيادتي عورت كي طرف سے هو تو اس صورت ميں عليحدگي كا اختيار مهر كي معافي کے ساتھ بھی مقید کیا جاسكتا هے ۔

مأخَذُ الفَتوی

الدر المختار (3 / 123):
نكحها بألف على أن لا يخرجها من البلد أو لا يتزوج عليها أو) نكحها (على ألف إن أقام بها وعلى ألفين إن أخرجها، فإن وفى) بما شرطه في الصورة الأولى (وأقام) بها في الثانية (فلها الألف) لرضاها به. فهنا صورتان: الأولى تسمية المهر مع ذكر شرط ينفعها والثانية تسمية مهر على تقدير وغيره على تقدير (وإلا) يوف ولم يقم (فمهر المثل) لفوت رضاها بفوات النفع (و) لكن (لا يزاد) المهر في المسألة الأخيرة (على ألفين ولا ينقص عن ألف) لاتفاقهما على ذلك، ولو طلقها قبل الدخول تنصف المسمى في المسألتين لسقوط الشرط. وقالا الشرطان صحيحان
حاشية ابن عابدين
(قوله وقالا الشرطان صحيحان) أي في المسألة الأخيرة. قال في الهداية: حتى كان لها الألف إن أقام بها والألفان إن أخرجها. وقال زفر الشرطان فاسدان ولها مهر مثلها لا ينقص من الألف ولا يزاد على ألفين. وأصل المسألة في الإجارات في قوله إن خطته اليوم فلك درهم وإن خطه غدا فلك نصف درهم اهـ

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی محمد افنان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96970کی تصدیق کریں
0     50
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات