میری خالہ نے مجھے دودھ پلایا ہے یا نہیں، اس بات کا کنفرم پتہ نہیں، تو کیا میرا نکاح ان کی بیٹی سے ہو سکتا ہے یا نہیں؟ براہ مہربانی تفصیل سے جواب دے!
سائل کی خالہ کو اسے مدت رضاعت میں دودھ پلانے کا یقین نہ ہو اور نہ ہی خاندان کے دیگر افراد اس بات کی گواہی دیتے ہوں، تو سائل کا مذکورہ خالہ کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے، البتہ ذکر کردہ صورتحال کی نوعیت کچھ اور ہو،تو اس کی وضاحت اور اس نکاح سے متعلق شک و شبہہ کی تفصیل لکھ کر دوبارہ ارسال کر دیں، تو اس پر غور و فکر کر کے ان شاءاللہ حکم شرعی سے بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔
كما في الدر المختار : لو ارضعها اكثر اهل القرية ثم لم يدر من ارضعها فاراد احدهم تزوجها، ان لم تظهر علامة ولم يشهد بذلك جاز خانية اه(كتاب النكاح ، باب الرضاع ،ج: ٣ ، ص : ۲۱۳ ، ط : ايچ ايم سعيد كمپني) .
وفي البحر الرائق : وذكر في باب المحرمات صغير وصغيرة بينهما شبهة الرضاع لا يعلم ذلك حقيقة ، قالوا لا بأس بالنكا ح بينهما هذا اذا لم يخبر بذلك انسان فإن اخبر عدل ثقة يؤخذ بقوله الخ .
وفيه ايضاً : وفي الخانية اذا اقر الرجل ان امرأته اخته من الرضاع و لم يصر على اقراره كان له ان يتزوجها و ان اصر فرق بينهما الخ .(كتاب الرضاع ، ج: ٣، ص : ۲۳۲ - ۲۳۳ ، ط : مكتبه رشيديه كوئٹه).
و فی شرح المجلة: و قد ذکروا اصلا کما فی البدائع، بان ما لم یکن ثابتا إذا وقع فی ثبوتہ لا یثبت مع الشک الخ.(المادة: ٧٤، ج: ١، ص: ٢٠٠، ط: دار الكتب العلمية).