گناہ و ناجائز

مسجد میں مشت زنی کرنے اور اس کی حمایت کرنے والے کا حکم

فتوی نمبر :
96589
| تاریخ :
2026-06-19
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

مسجد میں مشت زنی کرنے اور اس کی حمایت کرنے والے کا حکم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
گزشتہ دنوں ایک جاننے والے کے بارے میں علم ہوا کہ اس خبیث نے جان بوجھ کر مسجد میں مشت زنی کی ہے۔یہ بات سن کر مجھے سخت غصہ آیا اور میں نے بتایا کہ یہ اس نے سخت غلط حرکت اور زیادتی کی ہے۔جس شخص نے یہ بات بتائی وہ متعلقہ خبیث کے متعلق حمایت کر رہا تھا کہ جب اللہ کو اپنے گھر میں ہونے والے اس عمل سے کوئی مسئلہ نہیں تو تم کون ہوتے ہو اس بات پر غصہ ہونے والے ۔براہِ کرم راہنمائی فرمائیں متعلقہ صورتِ حال میں شریعت کا ان دونوں کے متعلق کیا حکم ہے۔ کہ انہوں نے کفر کا ارتکاب کیا ؟ ایسے شخص کی کیسے حوصلہ شکنی کی جانی چاہیئے ؟
والسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور شخص اپنی اس ناپاک اور بے ہودہ حرکت کی وجہ سے سخت گناہ گار ہوا ہے ،اس پر لازم ہے کہ فی الفور اپنے اس عمل پر اللہ کے حضور سچے دل سے توبہ و استغفار کرے ،اور اگر اس نے یہ حرکت مسجد کی توہین کی نیت سے کی ہو تو ایسے شخص کے بارے میں کفر کا اندیشہ ہے ،جبکہ اس کی حمایت کرنے والا اور اس عمل کو برا نہ سمجھنے والا بھی اس گناہ میں برابر کا شریک شمار ہوگا،اس پر لازم ہے کہ وہ اپنی اس حمایت سے باز آئے اور اپنے ایمان کو بچانے کی فکر کرے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی قوله تعالى: وَٱلَّذِينَ هُمۡ لِفُرُوجِهِمۡ حَٰفِظُونَ )5( إِلَّا عَلَىٰٓ أَزۡوَٰجِهِمۡ أَوۡ مَا مَلَكَتۡ أَيۡمَٰنُهُمۡ فَإِنَّهُمۡ غَيۡرُ مَلُومِينَ )6( فَمَنِ ٱبۡتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡعَادُونَ )7( [المؤمنون: 5-7]
وفیہ أیضاً: وَتَعَاوَنُواْ عَلَى ٱلۡبِرِّ وَٱلتَّقۡوَىٰۖ وَلَا تَعَاوَنُواْ عَلَى ٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡعُدۡوَٰنِۚ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَۖ إِنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ (2) [المائدة: 2]
وفی الدر المختار:وكذا الاستمناء بالكف وإن كره تحريما لحديث «ناكح اليد ملعون»کتاب الصوم،باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده،ج:2،ص:399،ط:ایچ-ایم-سعیدکمپنی]
وفیہ أیضاً: (و) كره تحريما (الوطء فوقه، والبول والتغوط) لأنه مسجد إلى عنان السماء (واتخاذه طريقا بغير عذر) وصرح في القنية بفسقه باعتياده (وإدخال نجاسة فيه) وعليه (فلا يجوز الاستصباح بدهن نجس فيه) ولا تطيينه بنجس (ولا البول) والفصد (فيه ولو في إناء)۔(کتاب الصلاۃ، باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها،فروع اشتمال الصلاة على الصماء والاعتجار والتلثم والتنخم وكل عمل قليل بلا عذر،ج:1،ص:656،ط: ایچ-ایم-سعیدکمپنی)
وفی الھندیۃ:ولا يدخل الذي على بدنه نجاسة المسجد،(کتاب الکراھیۃ،الباب الخامس في آداب المسجد والقبلة والمصحف وما كتب فيه شيء من القرآن،ج:5،ص:321۔ط:مکتبۃ الماجدی)
وفی فتح القدیر:ولا يحل الاستمناء بالكف ذكر المشايخ فيه أنه عليه الصلاة والسلام قال «ناكح اليد ملعون، فإن غلبته الشهوة ففعل إرادة تسكينها به فالرجاء أن لا يعاقب»(کتاب الصوم،باب ما يوجب القضاء والكفارة،ج:2،ص:256،ط:مکتبۃالرشیدیۃ)
وفی البنایۃ:وأجيب بأن معناه وجد، وهو المقصود من الجماع وهو قضاء الشهوة وهل يحل له أن يفعل ذلك إن أراد الشهوة لا يحل لقوله صلى الله عليه وسلم «ناكح اليد ملعون»(کتاب الصوم،باب ما يوجب القضاء والكفارةج:4،ص:39،ط:مکتبۃالغفاریۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شاکر اللہ نیاز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96589کی تصدیق کریں
0     123
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات