ایک صاحب کا مکان اور دکان ہم نے تین سال کے لئے تین لاکھ روپے میں گروی (girvi) لیا ہے دکان میں ہم اپنا میڈیکل ڈالنے کا سوچ رہے ہیں اور مکان کرائے سے دینے کا ۔
اس سے ہمیں جو بھی منافع آیے گا تو کیا ہمیں مکان مالک کو بھی کچھ دینا ہوگا ۔شریعت میں کیا حکم ہے گیروی مکان اور دکان لینے کے بارے میں؟
مہربانی کرکے رہنمائی فرمائیں
واضح ہوکہ مرتہن (جس کے پاس چیزگروی رکھی ہو)کے لیےشئ مرہونہ(گروی رکھی چیز) کوخود استعمال کرنےیا اس کوکرایہ پردیکراس سے نفع کمانے کی شرعاًاجازت نہیں ، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں سائل کے لیے گروی شدہ دکان میں اپنا میڈیکل چلانا یا مکان کرائے پر دے کر اس کی آمدنی حاصل کرنا شرعاًجائز نہیں،جس سے اجتناب لازم ہے ۔
البتہ اگرسائل مذکوردوکان میں میڈیکل اسٹورکھولناچاہتاہو،تومرہونہ دکان کو میڈیکل کے لیے عرف میں رائج کرائے کی مقدار کے موافق راہن(مالک)سے کرایہ پر حاصل کرنے کی گنجائش ہے، اس سے کم کرایہ پر حاصل کرنادرست نہ ہوگا،کیونکہ وہ قرض پرنفع حاصل کرناشمارہوگا، جوشرعاًسودکے زمرے میں آتاہے۔
كما فی حاشیۃ ابن عابدین: لايحل له أن ينتفع بشيء منه بوجه من الوجوه وإن أذن له الراهن، لأنه أذن له في الربا لأنه يستوفي دينه كاملا فتبقى له المنفعة فضلا، فتكون ربا وهذا أمر عظيم.اھ ( مطلب کل قض جر نفعا حرام ،ج:5 ص: 166 ناشر:سعید)
وفی حاشیۃ ابن عابدین: لا انتفاع به مطلقا) لا باستخدام، ولا سكنى ولا لبس ولا إجارة ولا إعارة، سواء كان من مرتهن أو راهن (إلا بإذن) كل للآخر، وقيل لا يحل للمرتهن لأنه ربا، وقيل إن شرطه كان ربا وإلا لا.اھ(کتاب الرہن ،ج؛6 ص:482 ناشر :سعید)
وفی البحر الرائق : وليس للمرتهن ولا للراهن أن يزرع الأرض ولا أن يؤجرها؛ لأنه ليس له الانتفاع بالرهن.اھ ( کتاب الرہن ۔ج:8 ص: 272 ناشر:رشیدیہ)