گناہ و ناجائز

والد کا ایک بیٹے کی خریدی ہوئی زمین اسکی مرضی کے بغیر تمام بیٹوں میں تقسیم کرنا

فتوی نمبر :
96582
| تاریخ :
2026-06-19
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

والد کا ایک بیٹے کی خریدی ہوئی زمین اسکی مرضی کے بغیر تمام بیٹوں میں تقسیم کرنا

السلام علیکم رحمۃاللہ و برکاتہ۔۔۔کیا فرماتے ہیں مفتیان دین و شرع متین اس مسئلے میں کہ کیا والد اپنے ایک بیٹے کی خرید کردہ ملکیتی غیر منقولہ جائداد اس بیٹے کے ہوتے ہوئے اس کی رضامندی کے بغیر اپنے دوسرے عاقل و بالغ بر سر روزگار بیٹوں کے نام منتقل کر سکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ جائیداد تنہا بیٹے نےاپنے ذاتی مال سے خریدی ہو،اس کی خریداری میں والد یا دیگر بھائیوں نے کوئی رقم شامل نہ کی ہو،تومذکورہ جائیدادکامالک فقط وہی بیٹاشمارہو گا، والدکومذکوربیٹے کی اجازت ورضامندی کے بغیراس جائیدادکودوسرے بیٹوں کے نام منتقل کرنے کا کوئی اختیار نہیں؛ ایسا کرنا دوسرے کے مال میں بلااجازت تصرف ہے، جوشرعا ناجائز اورحرام ہے،جس سے بہرصورت احترازلازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی شرح سنن ابی داود لابن ارسلان: قال) له (أنت ومالك لوالدك) اللام للإباحة لا للتمليك، فإن مال الولد له وزكاته عليه وهو موروث عنه،الخ(باب فی الرجل یاکل من مال ولدہ،ج:14 ص:518 ناشر:دار الفلاح)
وفی کنز العمال: "كل أحد أحق بماله من والده وولده والناس أجمعين". "هق عن حبان الجمحي".اھ( کتا ب الدعوی ،ج:6 ص:188 ، ناشر:مؤسسۃ الرسالۃ)
وفی درر الحکام فی شرح مجلۃ الاحکام: لا يجوز لأحد أن يتصرف في ملك الغير بلا إذنه هذه،الخ((المادة 96) لا يجوز لأحد أن يتصرف في ملك الغير بلا إذنه،ج:1 ص:96 ناشر:دار الجیل)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96582کی تصدیق کریں
0     27
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات