گناہ و ناجائز

بچے کے دماغ میں پانی بھرنے کی وجہ سے کیا پانچ ماہ کا حمل ساقط کرنا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
96566
| تاریخ :
2026-09-24
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

بچے کے دماغ میں پانی بھرنے کی وجہ سے کیا پانچ ماہ کا حمل ساقط کرنا جائز ہے؟

میری ایک پانچ سال کی بیٹی ہے جو مکمل طور پر معذور ہے ۔ اب دوسرا حمل ہے اور ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ بچے کے دماغ میں کافی زیادہ پانی بھرا ہوا ہے اور بچے کا دماغ بھی مکمل طور پر بنا ہوا نہیں ہے ایسا بچہ جب پیدا ہوگا تو مکمل طور پر معذور ہو گا۔ اس وقت حمل کا پانچواں مہینہ ہے اور ڈاکٹر نے ابورشن کا کہا ہے۔ رہنمائ فرمادیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ تفصیل کے مطابق سائلہ کے پیٹ میں موجود بچہ (حمل) چونکہ 120 دن سے تجاوز کر چکا ہے، اس مرحلے کے بعد اسقاطِ حمل شرعاً ناجائز و حرام ہے۔ اس لیے بچے کے دماغ میں پانی بھرنے اور دماغ کی نشوونما مکمل نہ ہونے کی وجہ سے متوقع معذوری کے باوجود سائلہ کے لیے اسقاطِ حمل کی اجازت نہیں، اس لیے سائلہ کو چاہیے کہ اس مرحلے میں اسقاطِ حمل کے بجائے دعاؤں کا اہتمام اور حتی الامکان بچے کے علاج معالجے کی کوشش کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البحر الرائق شرح كنز الدقائق: وفي فتح القدير وهل يباح الإسقاط بعد الحبل؟ يباح ما لم يتخلق شيء منه ثم في غير موضع ولا يكون ذلك إلا بعد مائة وعشرين يوما وهذا يقتضي أنهم أرادوا بالتخليق نفخ الروح، وإلا فهو غلط لأن التخليق يتحقق بالمشاهدة قبل هذه المدة اهـ (البحر الرائق شرح كنز الدقائق، ج 3، ص 215، كتاب النكاح، باب نكاح الرقيق)
وفی قرارات مجمع الفقه الإسلامي: إذا كان الحمل قد بلغ مائة وعشرين يوما، لا يجوز إسقاطه، ولو كان التشخيص الطبي يفيد أنه مشوه الخلقة، إلا إذا ثبت بتقرير لجنة طبية من الأطباء الثقات المختصين أن بقاء الحمل فيه خطر مؤكد على حياة الأم فعندئذ يجوز إسقاطه، سواء كان مشوها، أو لا، دفعا لأعظم الضررين الخ(قرار بشأن موضوع إسقاط الجنين المشوه خلقيا، الدورة الثانية عشرة المنعقدة بمكة المكرمة، ص 307)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96566کی تصدیق کریں
0     86
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات