یہ عمل 2012 یا 2011 کی ہے اُس وقت میری عمر 12/13 سال رہی ہوگی ۔میں مدرسہ میں پڑھتا تھا ۔قرآن شریف پڑھتے پڑھتے جب تھک جاتے تھے تُو ایک چھوٹا سا کاغذ کا ٹکڑا لیتے تھے اور قرآن شریف کے صفحہ کے کنارے میں وہ کاغذ کا ٹکڑا رکھتے تھے اور کاغذ کے ٹکڑا کو اُنگلی سے مارتے تھے اور دل میں یہ تصوّر کرتے تھے کی اگر دوسرا صفحہ تک کاغذ کا ٹکڑا چلا گیا تو نعوذ باللہ ۔6 رن ہوا اور اگر کاغذ کا ٹکڑا فلاں لائن تک چلا گیا تو 4 رن ہوا ۔وقت پاس کرنے کے لئے نعوذ باللہ ۔اِس طرح کا حرکت کرتے تھے ۔جہاں تک میرا خیال ہے کی میرا مقصد اِس طرح کا حرکت کرکے وقت پاس کرنے کا تھا ۔اور جہاں تک میرا خیال ہے کی میرا مقصد مذاق ارانا نہی تھا قرآن شریف کا ۔وقت پاس کرنے کے لئے اِس طرح کا حرکت اکیلے کرتے تھے یا کوئی دوست بھی ساتھ شامل رہتا تھا یاد نہی ہے ۔۔وقت پاس کرنے کے لئے جو حرکت ہم کئے کیا ہم کو توبہ کے ساتھ ساتھ تجدیدِ ایمان بھی کرنا ہوگا ۔بہت پریشان ہیں توبہ اور تجدیدِ ایمان کا طریقہ بتا دیجئے
سائل نے کم عمری میں محض وقت گزاری کی غرض سے، اس عمل کی سنگینی کا پوری طرح ادراک کیے بغیر، جس عمل کا ارتکاب کیا، اس کی وجہ سے اگرچہ وہ دائرۂ اسلام سے خارج نہیں ہوا، چنانچہ ایسی صورت میں اس پر تجدیدِ ایمان لازم نہیں۔ البتہ اپنی اس نامناسب حرکت پر سچے دل سے پشیمان ہوکر آئندہ کے لیے قرآنِ مجید کے تقدس اور احترام کا خیال رکھنا لازم ہے۔
کما فی سنن أبى داود: 4400 - حدثنا عثمان بن أبى شيبة حدثنا يزيد بن هارون أخبرنا حماد بن سلمة عن حماد عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة رضى الله عنها أن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال: رفع القلم عن ثلاثة عن النائم حتى يستيقظ وعن المبتلى حتى يبرأ وعن الصبى حتى يكبر. (4/ 243)
وفی الهندية: رجل وضع رجله على المصحف إن كان على وجه الاستخفاف يكفر وإلا فلا كذا في الغرائب. (5/ 322)
موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟
یونیکوڈ قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2