نکاح

اللہ تعالی کو گواہ بناکر کئے ہوئے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
96527
| تاریخ :
2026-06-17
معاملات / احکام نکاح / نکاح

اللہ تعالی کو گواہ بناکر کئے ہوئے نکاح کا حکم

السلام علیکم میں ایک غیر شادی شدہ لڑکی ہوں، کچھ عرصہ پہلے میرا ایک شخص سے تعلق تھا، ہم نے چھت پر نکاح کی نیت سے "ایجاب و قبول" کیا، اس نے میرے والد کا نام لےکر مجھے نکاح کا پیغام دیا اور میں نے 3 مرتبہ "قبول ہے" کہا، پھر میں نے اس کے والد کا نام لےکر اس سے قبول کروایا تو اس نے بھی قبول کہا اور مہر کا بھی ذکر ہوا تھا۔ یہ سب کچھ چھت پر ہوا تھا کہ نہ کوئی ولی موجود تھا اور نہ کوئی گواہ، صرف ہم دونوں تھے۔ بعد میں اس شخص نے کہا کہ ہم نے اللہ کو گواہ بنا کر نکاح کر لیا ہے۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں! کہ کیا اس صورت میں شرعا نکاح منعقد ہوا تھا کہ نہیں؟ اگر نکاح صحیح نہیں تھا تو کیا مجھے اس شخص سے طلاق یا خلع لینے کی ضرورت ہے؟ اور کیا میں مستقبل میں کسی اور سے نکاح کرسکتی ہوں یا پہلے اس مسئلہ کا کوئی شرعی حل ضروری ہے؟ جزاکم اللہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ نکاح کی صحت و انعقاد کے لیے مجلسِ نکاح میں دو عاقل، بالغ، مسلمان مرد، یا ایک عاقل، بالغ مسلمان مرد اور دو عاقل، بالغ مسلمان عورتوں کا بطورِ گواہ موجود ہونا شرعاً ضروری ہے۔ لہٰذا سائلہ کا مذکورشخص کے ساتھ گواہوں کی عدم موجودگی میں صرف اللہ تعالیٰ کو گواہ بنا کر ایجاب و قبول کرلینے سےنکاح شرعاً منعقد نہیں ہوا، چنانچہ سائلہ اورمذکور شخص دونوں ایک دوسرے کے لیے بدستور اجنبی اور نامحرم ہیں، لہٰذادونوں کو میاں بیوی کی طرح میل جول ،بے تکلفی اورتعلقات رکھنا جائز نہیں۔ تاہم چونکہ سائلہ اوراس شخص کے درمیان نکاح کی غرض سے ایجاب و قبول پایاگیاتھا،جوفقہاء کرام کی تصریحات کے مطابق نکاح فاسد کے زمرے میں آتاہے، جس کوختم کرنے کے لیے متارکت ضروری ہے ۔چنانچہ اس نکاح کے بعداگرسائلہ اوراس لڑکےکے درمیان کوئی جسمانی تعلق قائم نہ ہواہو،توایک قول کے مطابق اس نکاح کوختم کرنے کے لیے لڑکا،لڑکی کاعملاًایک دوسرے کوچھوڑدیناکافی ہوتاہے لیکن راجح قول کےمطابق ایجاب وقبول کے بعدجسمانی تعلق قائم ہواہویانہ ہواہو،دونوں صورتوں میں لڑکےکوچاہیے کہ وہ سائلہ کوالفاظ متارکت یعنی "میں نے تمہیں چھوڑ دیا،یامیں نے تم سے علیحدگی اختیارکرلی " وغیرہ کے الفاظ اداکردے یا سائلہ اپنی جانب سے الفاظ فسخ مثلا ً " میں اس نکاح کو فسخ کرتی ہوں " کہہ کر اس نکاح کو فسخ کردے ، تاکہ وہ دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزادہوسکے،اورازدواجی تعلق قائم ہونے کی صورت میں علیحدگی کے بعد سائلہ کے لیےتین ماہواریاں عدت گزارنابھی لازم ہوگا۔جس کے بعد سائلہ اگر کسی دیندار اوراپنے ہم کفوء شخص سے نکاح کرنا چاہتی ہو توبہتریہی ہےکہ والدین کو اعتماد میں لے کر ان کی رضامندی سےشرعی طریقے کے مطابق گواہوں کی موجودگی میں باقاعدہ نکاح کرے، تاکہ مستقبل میں کسی قسم کے نزاع اور خاندانی اختلافات سے بچا جا سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (‌ويجب ‌مهر ‌المثل ‌في ‌نكاح ‌فاسد) وهو الذي فقد شرطا من شرائط الصحة كشهود(بالوطئ) في القبل (لا بغيره) كالخلوة لحرمة وطئها (ولم يزد) مهر المثل (على المسمى) لرضاها بالحط، ولو كان دون المسمى لزم مهر المثل لفساد التسمية بفساد العقد، ولو لم يسم أو جهل لزم بالغا ما بلغ (و) يثبت (لكل واحد منهما فسخه ولو بغير محضر عن صاحبه، ودخل بها أو لا) في الاصح خروجا عن المعصية فلا ينافي وجوبه،بل يجب على القاضي التفريق بينهما (وتجب العدة بعد الوطئ) لا الخلوة للطلاق لا للموت (من وقت التفريق) أو متاركة الزوج وإن لم تعلم المرأة بالمتاركة في الاصح اھ (کتاب النکاح، مطلب فی النکاح الفاسد، ج:3، ص:131-134، مط: ایچ ایم سعید)
وفي «المبسوط» للسرخسي : (قال): وإن طلقها الزوج في النكاح بغير شهود لم يقع طلاقه عليها، ولكنه متاركة للنكاح؛ لأن وقوع الطلاق يستدعي ملكا له على المحل، إما ملك العين أو ملك اليد، وذلك لا يحصل بالنكاح الفاسد فإن العدة، وإن وجبت بالدخول لا يثبت ملك اليد باعتباره، ولهذا لا تستوجب النفقة، ولكنه يكون متاركة فإن الطلاق في النكاح الصحيح يكون رافعا للعقد موجبا نقصان العدد لكن امتنع ثبوت أحد الحكمين هنا فبقي عاملا في الآخر، وهو رفع الشبهة؛ لأن رفع الشبهة دون رفع العقد ثم بين حكم الدخول في النكاح الفاسد، وما لو تزوجها في العدة ثانية بشهود ثم طلقها قبل الدخول اھ(کتاب النکاح، جحد الزوج النکاح فاقامت المرءۃ البینۃ، ج:5، ص:36، مط: دارالمعرفه بيروت)
وفي النهر الفائق شرح كنز الدقائق: قال في (القنية): وهو الصحيح وإياك أن تظن أن ما في (الشرح) يفيد أن المتاركة/ تكون منها أيضاً لأنه قدم أولاً تخصيص المتاركة بالزوج فالمراد كما قال غيره إن علم المرأة ليس بشرط ويؤيده قوله كما في الصحيح لكن قالوا: لكل منهما فسخه بغير محضر من الآخر وقيل: بعد الدخول لابد من حضوره وهذا يقتضي صحة الفسخ منها بمحاضره إجماعاً اھ (کتاب النکاح، باب المھر، ج:2، ص:255، مط:دارالكتب العلمية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مطیع الرحمان صدیق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96527کی تصدیق کریں
0     35
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات