موضوع: بڑے بھائی اور چھوٹے بھائی کی مشترکہ ایک عورت سے ملاپ کے سبب مشکوک بیٹی کا رشتہ کیا بڑے بھائی کے بیٹے سے کیا جاسکتا ھے؟ جبکہ چھوٹا بھائی قانونی طور پر اس لڑکی کا باپ ھے۔دو بھائی دبئی میں رہتے ہیں۔چھوٹا بھائی پاکستان آتا ھے شادی کر کے ایک ماہ بعد چلا جاتا ھے۔جیسے ہی چھوٹا بھائی دبئی پہنچتا ھے۔دوسری فلائٹ سے بڑا بھائی پاکستان پہنچتا ھے اور چھوٹے بھائی کی بیوی کے ساتھ نہ جائز تعلق پیدا کیا۔ایک ماہ رہا۔پھر دبئی چلا گیا۔اب 2 ماہ بعد عورت اپنے حقیقی شوہر چھوٹے بھائی کو بتاتی ھے کہ وہ Pregnant ھے مگر شوہر نے ماننے سے انکار کردیا ھے اور اس عورت کو گھر سے ماں باپ کے گھر بھیج دیتا ھے یہ کہہ کر کہ یہ بچہ میرا نہیں ھے۔میرے بڑے بھائی کا ھے۔کیونکہ عورت اپنے شوہر کو بڑا بھائی دبئی واپس جانے کے بعد حمل ٹھہرنے کی خبر دیتی ھے۔اب شوہر شک کرنے لگتا ھے بڑے بھائی اور اپنی بیوی کے رشتے پر۔9 ماہ بعد بیٹی پیدا ہوتی ھے۔باپ بیٹی کی صورت دیکھ کر قبول کر لیتا ھے۔ادھر بڑے بھائی کو اپنی بیوی سے بیٹا پیدا ہوتا ھے۔دونوں لڑکا لڑکی بڑے ہوتے ہیں۔آج دونوں لڑکا لڑکی ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔سوال یہ ھے کہ اگر DNA Test دونوں کا کرایا جائے اور ثابت ہو کہ لڑکی چھوٹے بھائی یعنی اپنے باپ کی ہی ھے تو کیا حکم ھے شرع کا؟اور اگر ثابت ھو کہ بڑے بھائی کی ھے تو کیا فتوی ھے شرعیت کا؟ویسے بھی ایسے دو بھائیوں کا ایک عورت سے اختلاط ہونے کے بعد ایسے بچوں کی آپس میں شادی کی شرعی حیثیت کیا ھے؟ دنیاوی حیثیت کیا ھے؟ ایسا فیصلہ کرنے میں عوام الناس میں جن جن کو یہ دو بھائیوں کی کہانی علوم ھے تو وہ معاشرہ ان لڑکا لڑکی کی شادی کو کس نظر سے دیکھے گا۔براہ کرم فتوی دیں۔
صورتِ مسئولہ میں جیٹھ اور بھابھی اس طرح ناجائز جنسی تعلقات قائم کرنے کی وجہ سے گناہ گار ہوئے ہیں،ان کے اس جرم کے ثابت ہونےپر حکومتِ اسلامیہ کو ان پر حدِزنا(سنگسار)کرنے کا اختیار حاصل ہے ۔تاہم ان کے ناجائز مراسم کے باوجود خاتون کے بطن سے پیدا ہونے والی بچی کانسب اس کے شوہر سے ہی منسوب ہوگا۔تاہم اگر شوہر اس بچی کے نسب کا انکار کرتا ہو تو ایسی صورت میں محض انکار کرنے سے نسب کی نفی نہ ہوگی ،بلکہ عدالت میں لعان کے طریقہ کار کے مطابق عمل کرنے کے بعد ہی نسب کی نفی ہوگی ۔اس کے باوجود زانی اور مزنیہ(جیٹھ اور بھابھی) کی اولاد کا باہم نکاح شرعا جائز اور درست ہوگا،بشرطیکہ حرمت کی کوئی اور وجہ نہ پائی جاتی ہو۔
کمافی بدائع الصنائع : أن الله تعالى ذكر المحرمات في آية التحريم ثم أخبر سبحانه وتعالى أنه أحل ما وراء ذلك بقوله: {وأحل لكم ما وراء ذلكم} [النساء: 24] وبنات الأعمام والعمات والأخوال والخالات لم يذكرن في المحرمات فكن مما وراء ذلك فكن محللات. (کتاب النکاح، فصل أَنْ تکون المراۃ محللۃ، ج: 2، ص:256 ، ط: ایچ-ایم-سعیدکمپنی)
وفی رد المحتار: (قوله: وحرم أيضا بالصهرية أصل مزنيته) قال في البحر: أراد بحرمة المصاهرة الحرمات الأربع حرمة المرأة على أصول الزاني وفروعه نسبا ورضاعا وحرمة أصولها وفروعها على الزاني نسبا ورضاعا كما في الوطء الحلال ويحل لأصول الزاني وفروعه أصول المزني بها وفروعها. اهـ.» (کتاب النکاح، فصل فی المحرمات، ج: 2، ص: 32، ط: ایچ-ایم-سعیدکمپنی)
وفی البحر الرائق : أن يزني ببكر ويمسكها حتى تلد بنتا ۔۔۔۔۔ومقتضاه ثبوت البنتية فيما يبنى على الاحتياط فلا يجوز لولده أن يتزوجها؛ لأنها أخته احتياطا ويتوقف على نقل . (کتاب النکاح، فصل فی المحرمات، ج: 3، ص:93 ، ط: مکتبۃالماجدیۃ)
وفی الھدایۃ: قال: "ومن زنا بامرأة حرمت عليه أمها وبنتها".۔۔۔۔۔ ولنا أن الوطء سبب الجزئية بواسطة الولد حتى يضاف إلى كل واحد منهما كملا فتصير أصولها وفروعها كأصوله وفروعه وكذلك على العكس والاستمتاع بالجزء حرام إلا في موضع الضرورة وهي الموطوءة والوطء محرم من حيث إنه سبب الولد لا من حيث إنه زنا۔(کتاب النکاح، فصل فی المحرمات، ج: 2، ص:8 ، ط: مکتبۃالانعامیۃ)
وفی الھندیۃ : فمن زنى بامرأة حرمت عليه أمها وإن علت وابنتها وإن سفلت، وكذا تحرم المزني بها على آباء الزاني وأجداده وإن علوا وأبنائه وإن سفلوا،۔(کتاب النکاح، الباب الثالث فی بیان المحرمات، ج: 1، ص:274 ، ط: مکتبۃالماجدیۃ)