گناہ و ناجائز

منگنی توڑنے پر بطور جرمانہ پیسے مانگنا

فتوی نمبر :
96171
| تاریخ :
2026-06-08
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

منگنی توڑنے پر بطور جرمانہ پیسے مانگنا

زید چار بھائیوں اور والدین کے ساتھ اپنے بڑی بہن کے گھر اسکی بیٹی کے رشتے کے لیے گیااور زید کے بہنوئ (یعنی بہن کے شوہر) نے اپنی بیٹی کا رشتہ اس شرط پر دیا کہ وہ لٹرکی کے نام 5مرلہ زمین (جو مانسہرہ میں کسی بھی جگہ ہو )کرے گا اور گاوں میں لڑکی کو نہیں رکھے گا بلکہ جو زمین خریدی جاے گی اسی پر مکان بنا کر رہے گے۔یہ تمام شرطیں لڑکی کے والد کے طرف سے تھی جسے لڑکے کے والد نے قبول کرلی۔اور اسی پر دعا کرکے مگنی کردی گی۔ڈیڑھ سال تک لڑکے والے مکان نہ بنا سکے لیکن زمین خرید کر لڑکی کے نام کردی۔شرط کے مطابق اس زمین پر مکان بنانا تھا جونہ بن سکا۔اس بنا پر رشتہ لڑکے والوں نے توڑ دیا۔اس سارے تناظر میں لڑکی کے باپ کے خاندان والے نہیں تھے ۔اب
چونکہ رشتہ ٹوٹ چکا ہے اور لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ میری بےعزتی ہوئ ہے اب اس کا ازالہ کیا جائے۔جب لؑڑکی کے نانا اور نانی نے اس پر اپنے داماد سے معافی بھی مانگی ہے ۔لیکن لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں جو شریعت محمدی فیصلہ کرے گی وہ مجھے قبول ہے آپ سے التماس ہے کہ شریعت کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے-یاد رہے کہ نکاح نہیں ہوا تھا۔اور اس کا بھی بتادیں جو زمین لڑکی کے نام کی ہے وہ لڑکے

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں چونکہ صرف منگنی ہوئی تھی، نکاح نہیں ہوا تھا، اس لیے محض منگنی ٹوٹ جانے سے کسی فریق پر مالی جرمانہ یا تاوان لازم کرناجائزنہیں ،جس سے احترازلازم ہے۔جہاں تک لڑکی کے نام منتقل کی گئی پانچ مرلہ زمین کا تعلق ہے، اگر زمین صرف کاغذوں میں لڑکی کے نام کی گئی ہواوراس پرباقاعدہ قبضہ وتصرف کاحق نہ دیاگیاہوتو مذکورہ زمین لڑکے والوں کی ہی ملکیت ہے،لہذا لڑکی والوں کے ذمہ اس زمین کی رجسٹری اورانتقال لڑکے والوں کےنام منتقل کرنالازم وضروری ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی «الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية» : ولا يتم حكم الهبة إلا مقبوضة ويستوي فيه الأجنبي والولد إذا كان بالغا، هكذا في المحيط.(ج4 ص 377)۔
وفي الفتاویٰ التاتارخانیة : وللواہب أن یرجع في ہبته قبل أن یقبضه الموہوب له، کان الموہوب له حاضرًا، أو غائبًا، أذن له في قبضه أم لم یأذن۔ ( ج449ص14 زکریا)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96171کی تصدیق کریں
0     24
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات