کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک شخص کو پسند کرتی ہوں اور اس سے نکاح کرنا چاہتی ہوں، لیکن میرے گھر والے اس نکاح پر رضامند نہیں ہیں۔ کیا ایسی صورت میں اپنی پسند کی شادی کے لیے کوئی وظیفہ یا عمل کروانا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟
واضح ہوباقاعدہ نکاح سے قبل کسی اجنبی لڑکے کے ساتھ میل جول اور بے تکلفی اختیار کرناشرعاً جائز نہیں،اس لیے اب تک کیے ہوئے اس طرز عمل پر اللہ کے حضور بصدق دل توبہ واستغفار اور آئندہ کے لیے اس سے مکمل اجتناب لازم ہے۔البتہ کسی شخص سے باقاعدہ نکاح ہوجانے کے لیے اللہ رب العزت سے دعا مانگنا اور جائز کلمات پر مشتمل دعا پڑھنا شرعاً جائز اور درست ہے،
تاہم کوئی بھی ایسا عمل کرنا جس سے مقصود اگلے شخص کے اختیارات سلب کرکے کوئی فیصلہ کروانا ہو تو ایسا کرنا شرعاً ناجائز وحرام ہے جس سے اجتناب لازم ہے۔