نکاح

سنی لڑکی کا شیعہ لڑکے سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
96041
| تاریخ :
2026-06-05
معاملات / احکام نکاح / نکاح

سنی لڑکی کا شیعہ لڑکے سے نکاح کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ!میں ایک سنی لڑکی ہوں اور ایک شیعہ لڑکے کی طرف سے شادی کا رشتہ آیا ہے۔ لڑکا اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ قرآن مکمل اور بغیر کسی تبدیلی کے محفوظ ہے۔ وہ حضرت محمد ﷺ کو آخری نبی تسلیم کرتا ہے۔ وہ خود کو مسلمان سمجھتا ہے۔ وہ قرآن میں کسی تحریف کا قائل نہیں ہے اور ایسے عقائد نہیں رکھتا جو اسلام کے بنیادی اصولوں کی نفی کرتے ہوں۔ وہ صحابہ کرام، بشمول حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ، کا احترام بھی کرتا ہے۔اس صورتِ حال میں کیا سنی لڑکی اور شیعہ لڑکے کے درمیان نکاح شریعت کے مطابق درست ہوگا؟کیا نکاح سنی طریقے کے مطابق کیا جا سکتا ہے؟کیا مسلک کا اختلاف نکاح کے درست ہونے پر اثر انداز ہوتا ہے یا صرف اس کی پسندیدگی پر؟کیا ایسی کوئی شرائط یا احتیاطیں ہیں جن کا خیال رکھنا ضروری ہو تاکہ نکاح اسلام کے مطابق درست رہے؟براہِ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔جزاک اللہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ شیعوں کے مختلف فرقے ہیں، اور ہر فرقے کے عقائد ونظریات بھی مختلف ہیں، اس لئے شیعوں کے ساتھ مناکحت وغیرہ اختیار کرنےکےبارےمیں تفصیل یہ ہے کہ جس شیعہ کے عقائد و نظریات یہ ہوں کہ مثلاً حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خدا مانتا ہو، یا قرآن میں تحریف کا قائل ہو، یا حضرت جبرئیل علیہ السلام کے وحی لانے میں غلطی کرنے کا عقیدہ رکھتا ہو، یا حضرت عائشہ رضی اللہ عنها پر لگائی جانے والی تہمت کو سچا مانتا ہو، یا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صحابیت کا منکر ہو، یا اس قسم کا کوئی دوسرا قرآن کریم کےصریح نصوص کےخلاف کفریہ عقیدہ رکھتاہو،توایسے کفریہ عقائد کے حامل شیعہ مرد سے سنی العقیدہ لڑکی کا نکاح قطعا جائز نہیں، البتہ اگر کوئی شیعہ لڑکا خود کو ان مذکورکفریہ عقائد سے مبراء قرار دیتا ہواور اس براءت میں وہ تقیہ اور جھوٹ سے کام نہ لیتا ہو، تب بھی وہ شیعہ لڑکا کسی سنی العقیدۃ لڑکی کےلیے شرعاً کفو(ہم پلہ ) نہیں؛لہٰذا سائلہ کو شیعہ لڑکےکےبجائے کسی صحیح العقیدہ،دیندار اوربااخلاق سنی مسلمان سے نکاح کو ترجیح دینی چاہیے،تاکہ آئندہ ازدواجی زندگی اور اولاد کے دینی معاملات میں اختلاف و نزاع سے محفوظ رہا جا سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في تفسير ابن كثير: إن الذين يرمون المحصنات الغافلات المؤمنات لعنوا في الدنيا والآخرة ولهم عذاب عظيم(الى قوله) وقد أجمع العلماء رحمهم الله قاطبة على أن من سبها بعد هذا ورماها بما رماها به بعد هذا الذي ذكر في هذه الآية، فإنه كافر لأنه معاند للقرآن اھ(سورة النور:23،ج:3،ص:367،ط:قدیمی)
وفي سنن الترمذى: عن أبي حاتم المزني قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا جاءكم من ترضون دينه وخلقه فأنكحوه، إلا تفعلوا تكن فتنة في الأرض وفساد، قالوا: يا رسول الله، وإن كان فيه؟ قال: إذا جاءكم من ترضون دينه وخلقه فأنكحوه، ثلاث مرات۔اھ(باب ما جاء إذا جاءكم من ترضون دينه فزوجوه،ج:1،ص429،ط:البشرى)
وفی رد المحتار: نعم لا شك في تكفير من قذف السيدة عائشة - رضي الله تعالى عنها - أو أنكر صحبة الصديق، أو اعتقد الألوهية في علي أو أن جبريل غلط في الوحي، أو نحو ذلك من الكفر الصريح المخالف للقرآن، ولكن لو تاب تقبل توبته اھ( مطلب مهم في حكم سب الشيخين،ج:4،ص:237،ط:سعيد)
و فيہ ایضا: (قوله يا رافضي) قال في البحر: ولا يخفى أن قوله يا رافضي بمنزلة يا كافر أو يا مبتدع فيعزر؛ لأن الرافضي كافر إن كان يسب الشيخين مبتدع إن فضل عليا عليهما من غير سب كما في الخلاصة.اهـ.(باب التعزير،ج:4،ص:70،ط:سعيد)
وفي الفتاوى الهندية: الرافضي إذا كان يسب الشيخين ويلعنهما والعياذ بالله، فهو كافر، وإن كان يفضل عليا كرم الله تعالى وجهه على أبي بكر رضي الله تعالى عنه لا يكون كافرا إلا أنه مبتدع والمعتزلي مبتدع إلا إذا قال باستحالة الرؤية، فحينئذ هو كافر كذا في الخلاصة. ولو قذف عائشة - رضي الله تعالى عنها بالزنی كفر بالله إلى قوله من أنكر إمامة أبي بكر الصديق رضي الله عنه، فهو كافر، وعلى قول بعضهم هو مبتدع وليس بكافر والصحيح أنه كافر، وكذلك من أنكر خلافة عمر - رضي الله عنه- في أصح الأقوال كذا في الظهيرية اھ(الباب فى أحكام المرتدين،ج:2،ص 264،ط:ماجدية)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96041کی تصدیق کریں
0     46
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات