السلام علیکم! میرا تعلق اسلام آباد سے ہے، میری شادی ملتان میں ہوئی ہے۔ ابھی میں UAE میں رہتی ہوں۔ جب میں حمل کے آٹھویں مہینے میں تھی ،تب میں پاکستان میں تھی، میرے شوہر UAE میں تھے۔ میری ان سے مسیجز پر بات ہوتی تھی اور روزمرہ کے معمولات کی باتیں اور تصاویر جو بہت پرسنل تھیں، وہ بھیجا کرتی تھی، اور جو آپس میں میاں بیوی کی باتیں ہوتی ہیں وہ بھی ہوتی تھیں،میرے دیور نے میری اجازت اور رضامندی کے بغیر میرے مسیجز، جو میرے شوہر کے ساتھ چیٹ تھی، وہ پڑھے اور چیٹ دیکھی، اس بات کا اقرار میرے سسر نے بھی کیا اور میرے دیور نے بھی،مجھے فتوی چاہیئے اپنے دیور پہ کہ اسلامی نقطۂ نظر سے اس کی کیا سزا ہونی چاہیے،شکریہ۔
صورتِ مسئولہ میں اگر سائلہ کے دیور نے واقعی اس کی اجازت اور رضامندی کے بغیر اپنے بھائی (سائلہ کے شوہر) کے ساتھ ہونے والی نجی چیٹ پڑھی اور اس میں موجود ذاتی و ازدواجی گفتگو اور تصاویر دیکھیں ہوں، تو اس کا یہ عمل شرعاً ناجائز اور گناہ ہے؛ کیونکہ کسی کے نجی معاملات اور پوشیدہ امور کی ٹوہ لگانا تجسس کے زمرے میں آتا ہے، جوازروئے قرآن وحدیث حرام ہے۔ لہٰذا مذکورہ دیور پر لازم ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سچی توبہ اورآئندہ ایسی حرکت سے مکمل اجتناب کرے، جبکہ دیکھی ہوئی نجی گفتگو اور تصاویر اگراس کے پاس محفوظ ہوں توانہیں بہرصورت حذف کردے، اور اگر کسی دوسرے شخص کو دکھائی یا بھیجی ہوں تو انہیں بھی ختم کرائے۔ نیز چونکہ اس عمل سے سائلہ کی عزت و آبرو مجروح ہوئی ہے اس لیےاس سےبھی معافی تلافی کے ساتھ معاملہ ختم کرے۔
جبکہ اس فعل کی بنا پر کوئی مخصوص دنیاوی سزاشرعاً مقرر نہیں؛ البتہ اگر اس نے نجی مواد کو پھیلایا یا بلیک میلنگ کی ہو تو سائلہ اس کے مطابق متعلقہ قانونی اتھارٹی سے اس کے خلاف کارروائی کرواسکتی ہے۔ تاہم سائلہ یا اس کے اہلِ خانہ خود سے کوئی جسمانی سزا دینے کے مجاز نہیں۔جس احترازلازم ہے۔
كما قال الله تعالى: يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱجۡتَنِبُواْ كَثِيرٗا مِّنَ ٱلظَّنِّ إِنَّ بَعۡضَ ٱلظَّنِّ إِثۡمٞۖ وَلَا تَجَسَّسُواْ وَلَا يَغۡتَب بَّعۡضُكُم بَعۡضًاۚ أَيُحِبُّ أَحَدُكُمۡ أَن يَأۡكُلَ لَحۡمَ أَخِيهِ مَيۡتٗا فَكَرِهۡتُمُوهُۚ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَۚ إِنَّ ٱللَّهَ تَوَّابٞ رَّحِيمٞ (سورة الحجرات: ١٢)
وفي تفسير المظهري: وَلا تَجَسَّسُوا (الى قوله) والمراد هاهنا لا تبحثوا عن عيوب الناس ولا تتبعوا عوراتهم حتى لا يظهر عليكم ما ستره الله منها عن ابى هريرة ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال إياكم والظن فان الظن أكذب الحديث ولا تجسسوا ولا تنافروا ولا تحاسدوا ولا تباغضوا ولا تدابروا وكونوا عباد الله إخوانا ولا يخطب الرجل على خطبة أخيه حتى ينكح او ينزل رواه ملك واحمد وابن ماجة وابو داود والترمذي وصححه اھ (سورة الحجرات: ١٢، ج: ٩، ص: ٥٤، ط: مكتبة الرشيد)
وفي تفسير ابن كثير: وأما مطالبة المقتول القاتل يوم القيامة فإنه حق من حقوق الآدميين، وهي لا تسقط بالتوبة الخ (سورة النساء (4) : الآيات 92 الى 93، ج: ٢، ص: ٣٣٦، ط: دار الكتب العلمية)