گناہ و ناجائز

پرانے قبرستان کو ختم کرکے رہائشی مکان بنانا

فتوی نمبر :
95881
| تاریخ :
2026-05-31
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

پرانے قبرستان کو ختم کرکے رہائشی مکان بنانا

محترم مفتی صاحب!میں آپ سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہم کتنے عرصے کے بعد اپنے قبرستان کو منہدم یا ختم کر سکتے ہیں؟ کیونکہ اس علاقے میں ہمارے پاس جگہ ختم ہو گئی ہے، اور اب ہم اسے ختم کرنا چاہتے ہیں۔ تو اگر آپ یہ مجھے تحریری صورت میں ڈاک کے ذریعے میرے گھر بھیج سکیں، تاکہ میں آپ کا فتویٰ یہاں کے لوگوں کو دکھا سکوں، اور پھر ہم قبرستان کو منہدم کرکے اس زمین کو ایک نئے پلاٹ میں تبدیل کر سکیں۔ اگر آپ اپنے لیٹر ہیڈ پر دستخط اور مہر کے ساتھ دستاویز مجھے بھیج سکیں تو یہ بہت بڑی مدد ہوگی۔جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور قبرستان میں موجود تمام قبریں ، اگر اس قدر پرانی ہو گئی ہوں کہ اس میں مدفون نعشیں ریزہ ریزہ اور مٹی بن چکی ہوں ، تو ایسی صورت میں اس قبرستان کو مسمار کرکےنئے پلاٹ میں تبدیل کرنے کے بعد اس میں نئے سرے سے تدفین کرنےکی گنجائش ہوگی ، وگرنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهندية: ولو بلى الميت وصار ترابا جاز دفن غيره في قبره وزرعه والبناء عليه، كذا في التبيين اھ (الفصل السابع في الشهيد، ج: ١، ص: ١٦٧، ط: ماجدية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95881کی تصدیق کریں
0     82
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات