السلام علیکم، ہمارے گروپ نے وقوف عرفات مزدلفہ کے بالمقابل رنگ روڈ کے ساتھ کیا، مغرب سے آدھا گھنٹہ پہلے وہاں سے چلنے کو کہا گیا اور ہم رنگ روڈ کراس کر کے ساتھ چلنے لگے، ایک کلومیٹر پر ہماری بس گھڑی تھی جو کہ رنگ روڈ سے تقریباً 100میٹر دور تھی، ہم نے گروپ لیڈر کو بتایا تو وہ کہنے لگا کہ یہ عرفات کی حدود ہے ، اس وقت 10 منٹس غروب میں باقی تھے، پھر مغرب کی اذان کے 5منٹ کے بعد پولیس نے وہ راستہ کھولا اور تمام بسیں وہاں سے روانہ ہو گئیں، پھر 2 سے 3 کلومیٹر کے بعد دیکھا کہ وہاں سڑک کی داہنی طرف وقوف کے کیمپ لگے ہوئے ہیں اور حاجی بھی موجود تھے حدود عرفات کے آن لائن نقژہ کے مطابق بس پارکنگ کی جگہ حدود سے باہر نظر آتی ہے۔
وقوفِ عرفہ کا وقت زوالِ آفتاب سے غروبِ آفتاب تک ہے، اور اس دوران حاجی کے لیے حدودِ عرفات کے اندر موجود رہنا واجب ہے۔ اگر کوئی حاجی غروبِ آفتاب سے پہلے حدودِ عرفات سے نکل جائے تو وہ واجب کے ترک کا مرتکب ہوگا، جس کی وجہ سے اس پر دم لازم آئے گا۔لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر تحقیق سے ثابت ہوجائے کہ سائل واقعی غروب سے پہلے عرفات کی حدود سے باہر چلا گیا تھاتو اس پر دم واجب ہوگا،جوحدودحرم میں ادکرنالازم ہے ،تاہم ،منجملہ وقوف عرفہ پائے جانے کی وجہ سے سائل کاحج درست اداہوچکاہے ،بلاوجہ شک وشبہ میں پڑنے سے احترازچاہیے۔
کمافی «بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع» : وأما القدر الواجب من الوقوف: فمن حين تزول الشمس إلى أن تغرب فهذا القدر من الوقوف واجب عندنا.»(2/ 127)