گناہ و ناجائز

ڈراپ شپنگ کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
95795
| تاریخ :
2026-05-28
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

ڈراپ شپنگ کی ایک صورت کا حکم

میرا سوال ڈراپ شپنگ (dropshipping) سے متعلق ہے۔ اگر سپلائر مجھے اپنے پروڈکٹس (مصنوعات) کی قیمتیں بتا دے اور ساتھ ہی یہ اجازت بھی دے دے کہ میں ان سے خریدے بغیر ان کے پروڈکٹس کسی بھی قیمت پر بیچ سکتا ہوں، تو اب یہ میرے لیے (شرعاً) جائز ہے یا نہیں؟ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگر کوئی شخص بطور مالک کسی چیز کی خرید و فروخت کرتا ہے تو ایسی صورت میں فروخت کی جانے والی چیز کا، فروخت کر کے منافع حاصل کرنے سے قبل، اس کی ملکیت اور حسی یا معنوی قبضے میں ہونا ضروری ہوتا ہے۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں اگرچہ سپلائر کی طرف سے سائل کو اپنی مرضی سے کسی پروڈکٹ کی قیمت طے کرنے کی اجازت ہوتی ہے، لیکن چونکہ وہ مطلوبہ چیز کسٹمر کو فروخت کرنے سے قبل سائل کی ملکیت اور قبضے میں نہیں آتی ہے، اس لئے ایسا کرنا سائل کے لئے جائز نہ ہوگا۔ البتہ اگر سائل سپلائر سے بات کر کے پروڈکٹ فروخت کرنے پر اپنے لئے کوئی کمیشن طے کر لے اور ساتھ میں اس سے یہ بات بھی طے کرے کہ مقررہ قیمت سے زیادہ پر اگر میں فروخت کر وں تو اضافی رقم میری ہوگی، تو اس طرح کرنے کی گنجائش ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في النهاية :ولأن النبي -عليه السلام- نهى عن بيع ما ليس عند الإنسان ورخص في السلم، أخبر أنه جوزه رخصة، والرخصة ما استبيح لعذر مع قيام المحرم، علم بهذا أن الحكم الأصلي في باب السلم أن لا يجوز؛ لأنه بيع ما ليس بعين و ما ليس بملك، وملك المبيع شرط لجواز العقد مع العينية.ولأن المراد من النهي [عن] بيع ما ليس في ملكه، ولا بيع ما ليس بحضرته بدليل أنه إذا باع ما بحضرته قبل الملك ثم ملك فسلم لم يجز، وإذا باع شيئا غائبا قد رآه المشتري وهو في ملكه صح الخ۔(کتاب البیوع،ج:14،ص:148،ط:مركز الدراسات الإسلامية)
و فی رد المحتار: قال في التتارخانية: وفي الدلال والسمسار يجب أجر المثل، وما تواضعوا عليه أن في كل عشرة دنانير كذا فذاك حرام عليهم. وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام وعنه قال: رأيت ابن شجاع يقاطع نساجا ينسج له ثيابا في كل سنة.(مطلب في استئجار الماء مع القناة واستئجار الآجام والحياض للسمك،ج:6،ص:63،ط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95795کی تصدیق کریں
0     43
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات