السلام علیکم !مفتی صاحب کیسے ہیں آپ امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے، ایک مسئلہ بیان کرنا ہے اس میں آپ کی رہنمائی چاہیے مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ایک ماموں ہیں اور ان کے پاس کچھ آبائی جائیداد ہے جن کا ابھی تک اپنی بہنوں کو انہوں نے ورثہ نہیں دیا ہے اچھا اس کے برعکس انہوں نے کچھ کاغذ پہ اسٹمپ پیپر پہ یا سادہ کاغذ پہ اپنے سب بہنوں اور بھائیوں سے مختلف باتیں کر کے ادھر ادھر ان کو الجھا کے اس پہ انہوں نے سگنیچر لے لیے کہ جیسے انہوں نے ان کو وہ ورثہ معاف کر دیا، تو اس پہ آپ کی رہنمائی چاہیے تھی کہ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ یہ جو انہوں نے سائن کر کے دے دیے ہوئے ہیں اس کی کوئی شرعی حیثیت ہے یا اگر وہ بہنیں یا ان کے بچے ڈیمانڈ کریں کہ نہیں جی ہمیں اپنا حق واپس چاہیے کیا یہ ممکن ہے، اچھا مالی حیثیت کے مطابق وہ جو ماموں ہیں جن کے پاس ہے ان کو تو اللہ نے اچھا خاصا دیا ہوا ہے، جو ان کی بہنیں یا بھانجے ہیں ان میں کچھ تو ماشاء اللہ جیسے الحمد للہ ہم بھی ہیں اچھے ہیں مطلب مالی لحاظ سے، لیکن کچھ بھانجے بھانجیاں ایسی بھی ہیں جن کی مالی حیثیت بہت کمزور ہیں تو کیا ان کا اس طرح ان کو باتوں باتوں میں الجھا کے اس طرح ان سے سائن لینا اور ان کا حق اپنے پاس غصب کرنا کیا یہ مناسب ہے اس کی کوئی شرعی حیثیت ہے یا اس کی کوئی واپس ڈیمانڈ کی جا سکتی ہے؟ پلیز اس میں رہنمائی فرمائیے گا بہت شکریہ،
واضح ہو کہ کسی آدمی کےانتقال کے بعد اس کے چھوڑے ہوئے تمام مال وجائیداد (ترکہ) میں ان کے تمام ورثاءاپنے شرعی حصوں کے مطابق حقدار ہوتے ہیں ، نہ کسی وارث کو اپنے حصے سے زیادہ لینا جائز ہے اور نہ ہی کسی دوسرے وارث کو اس کے حصے سے کم دینا یا بلکل محروم کرنا جائز ہے،بلکہ ہر وارث کو اس کا اپنا حصہ دینا لازم اور ضروری ہے، جبکہ میراث اور ترکہ میں ملنے والا حق ایسا ہے کہ باقاعدہ علم کے ہوتے ہوئے اور بقائمی ہوش وحواس بھی محض زبانی کلامی معاف کردینے یا معاف کرنے کے لیے کسی معاہدہ وغیرہ پر دستخط کرنے سے بھی معاف اور ساقط نہیں ہوتا ، لہذا صورت مسؤلہ میں اگر سائل کے ماموں نے اپنی بہنوں کو سائل کے نانا کے ترکہ میں حق دینے سے ساقط کرنے کیلئے ان سے کسی معاہدہ وغیرہ پر دستخط لیے ہو تو محض دستخط کرنے سے بہنیں اپنے حصہ سےمحروم نہیں ہوں گی بلکہ تمام بہنیں حسب حصص شرعی بدستور اپنے حصے کے حقدار ہیں، سائل کے ماموں کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کا خوف اور ڈر اپنے اندر پیدا کرے اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے بیان کردہ احکامات کے مطابق ترکہ فی الفور بہنوں سمیت تمام ورثاء میں تقسیم کریں اور بہنوں کی کمزوری یا مرؤت کا فائدہ اٹھا کر اس میں تاخیر نا کریں ،بصورت دیگر عند اللہ مؤاخذہ کیلئے تیار رہے نیز بہنیں اپنے حق کی وصولیابی کیلئے قانونی چارہ جوئی کی بھی مجاز ہیں۔
كما قال الله تعالي:یُوْصِیْكُمُ اللّٰهُ فِیْۤ اَوْلَادِكُمْۗ-لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَیَیْنِۚ.(سورة النساء،أيت نمبر:11)
و فی صحیح لمسلم: عن سعيد بن زيد. قال:سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول (من أخذ شبرا من الأرض ظلما، فإنه يطوقه يوم القيامة من سبع أرضين).( باب تحريم الظلم وغصب الأرض وغيرها،ج: 3،ص: 1231،رقم الحدیث: 1610،مط: دار احیاء التراث)
و فی البحر الرائق: وأما ما يستحق به الإرث وما يحرم به فنقول ما يستحق به الإرث شيئان النسب والسبب فالنسب على ثلاثة أنواع المنتسبون إليه وهم الأولاد والمنتسب هو إليهم وهم الآباء والأمهات والسبب وهم الأخوات والأعمام والعمات وغير ذلك والسبب ضربان زوجية وولاء والولاء نوعان ولاء عتاقة وولاء الموالاة وفي النوعين من الولاء يرث الأعلى من الأسفل ولا يرث الأسفل من الأعلى هذا بيان جملة ما يستحق به الإرث.اھ(ما يستحق به الإرث وما يحرم به،ج: 8،ص: 557،مط: دارالکتاب الاسلامی)
و فی العقود الدریة: (سئل) في أحد الورثة إذا أشهد عليه قبل قسمة التركة المشتملة على أعيان معلومة أنه ترك حقه من الإرث وأسقطه وأبرأ ذمة بقية الورثة منها ويريد الآن مطالبة حقه من الإرث فهل له ذلك؟(الجواب) : الإرث جبري لا يسقط بالإسقاط وقد أفتى به العلامة الرملي،اھ(ج: 2،ص: 26،مط: دارالمعرفة)
و فی الدرالمختار: لا يجوز التصرف في مال غيره بلا إذنه ولا ولايته،اھ(كتاب الغصب،ج: 6،ص: 617،مط: دارالفکر)
و فی الاشباہ والنظائر: لو قال الوارث: تركت حقي لم يبطل حقه؛ إذ الملك لا يبطل بالترك، والحق يبطل به حتى لو أن أحدا من الغانمين قال قبل القسمة: تركت حقي بطل حقه،اھ(ما يقبل الإسقاط من الحقوق وما لا يقبله،ج: 1،ص: 272،مط: دارالکتب العلمیة)