میرا سوال نکاح کے بارے میں ہے کہ کیا ولی کی غیر موجودگی میں نکاح کیا جا سکتا ہے اور اگر ایسا ہے تو یہ جائز ہوگا یا برخاست اگر گواہ کی موجودگی میں صحیح طریقے سے کیا جائے اور کسی صحیح مولوی کے ذریعہ کیا گیا ہو؟ منظر نامہ یہ ہے کہ میری ایک دوست یونیورسٹی کی طالبہ ہے اور اس نے اس طرح نکاح گواہ کی موجودگی میں اور ولی کے بغیر کیا ہے کیونکہ وہ دونوں ایک ہی یونیورسٹی میں تھے اور یونیورسٹی میں ایک ساتھ دن گزارتے ہیں۔ انہوں نے اس تعلق کو اپنے خاندان کے ساتھ نہیں بڑھایا اور انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ اس پر راضی ہوں گے یا نہیں، اس لیے ان کو شامل کیے بغیر انہوں نے نکاح کیا۔ میں تصدیق کرنا چاہتی ہوں کہ کیا یہ نکاح صحیح ہے؟
واضح ہو کہ کسی بالغ(Adult)لڑکی کا اپنے کفؤ اور ہمسر لڑکے سے نکاح کرنے سے اگرچہ شرعاً نکاح درست منعقد ہوتا ہے تاہم کسی لڑکی کا ازخود ایسا کرنا اور اولیاء وسرپرستوں کو اتنے بڑے فیصلے سے لاعلم رکھنا شریف خاندانوں میں معیوب ہونے کے ساتھ ساتھ کبھی کھبار مستقبل میں پچھتاوے کا سبب بھی بنتا ہے جس سے اجتناب چاہیے،لہذا صورت مسؤلہ میں سائلہ کی سہیلی نے اگر واقعہً اپنے کفؤ میں نکاح کیا ہو اور نکاح کے وقت زوجین اور کم ازکم دو مزید گواہان(جو کہ نکاح کی صحت اور درستگی کے لیے لازمی ہے )اسی مجلس میں موجود ہیں تو سائلہ کی سہیلی کا مذکور نکاح شرعاً درست منعقد ہوا ہے۔
و فی الدر المختار: فنفذ نكاح حرة مكلفة بلا) رضا (ولي) والاصل أن كل من تصرف في ماله تصرف في نفسه، وما لا فلا اھ، (كتاب النكاح،باب الولي،ج:3،ص: 173،مط: دارالکتب العلمیة)
و فی البدائع : الحرة البالغة العاقلة إذا زوجت نفسها من رجل أو وكلت رجلا بالتزويج فتزوجها أو زوجها فضولي فأجازت جاز في قول أبي حنيفة وزفر وأبي يوسف الأول سواء زوجت نفسها من كفء أو غير كفء بمهر وافر أو قاصر غير أنها إذا زوجت نفسها من غير كفء فللأولياء حق الاعتراض اھ،(كتاب النكاح،فصل ولاية الندب والاستحباب في النكاح ج:2، ص:247،مط: دارالکتب العلمیة)
وفی تبیین الحقائق:قال رحمه الله (نفذ نكاح حرة مكلفة بلا ولي)، وهذا عند أبي حنيفة وأبي يوسف في ظاهر الرواية وكان أبو يوسف أولا يقول إنه لا ينعقد إلا بولي إذا كان لها ولي، ثم رجع وقال: إن كان الزوج كفئا لها جاز وإلا فلا، ثم رجع وقال: جاز سواء كان الزوج كفئا أو لم يكن، وعند محمد ينعقد موقوفا على إجازة الولي سواء كان الزوج كفئا لها أو لم يكن، ويروى رجوعه إلى قولهما الخ(باب الاولیاء و الاکفاء،ج:2،ص:177،مط: : المطبعة الكبرى الأميرية)