گناہ و ناجائز

غیر شادی شدہ بہن برسر روزگار ہوتو اس کا نفقہ بھائی پر لازم ہوگا؟

فتوی نمبر :
95708
| تاریخ :
2026-05-25
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

غیر شادی شدہ بہن برسر روزگار ہوتو اس کا نفقہ بھائی پر لازم ہوگا؟

مجھے اپنی تنخواہ کے بارے میں فتویٰ چاہیے۔ کیا ملازمت پیشہ خواتین ہونے کے ناطے مجھے اپنی تنخواہ گھر پر خرچ کرنی ہوگی؟ میرے 2 بھائی ہیں ان میں سے ایک ہمارے ساتھ نہیں رہتا اور میرا ایک بھائی جو میرے ساتھ رہتا ہے ہمیشہ مجھے گھر میں پیسے خرچ نہ کرنے کا طعنہ دیتا ہے کہتا ہے "میں کھلاتا ہوں تم بھوکی ننگی ہو" میرے والد زندہ نہیں ہیں اور میری والدہ پنشن وصول کر کے گھر چلاتی ہیں۔ میں ہمیشہ اپنی ماں اور بھائی سے کہتی ہوں کہ میں نے اپنے باپ کی کمائی سے کھانا کھایا ہے آپ کی نہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں سائلہ کے گھر کا خرچہ اگر واقعۃً سائلہ کی والدہ کی پنشن سے پورا ہوتا ہو اور سائلہ کی والدہ سائلہ سے گھر میں کچھ خرچ کرنے یا والدہ کو نفقہ وغیرہ دینے کا مطالبہ نہ کرتی ہو تو سائلہ کے بھائی کا سائلہ سے گھر میں پیسے خرچ کرنے کا مطالبہ کرنا درست نہیں بلکہ یہ تنخواہ سائلہ کی ملک ہے وہ جہاں چاہے خرچ کرسکتی ہے ۔تاہم جب سائلہ برسر روزگار ہے اور کماتی ہے تو اس کا ذاتی خرچ خود اس کے ذمہ لازم ہوگا بھائی یا والدہ سے بہن کا مطالبہ کرنا درست نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: (و) تجب أيضا(لكل ذي رحم محرم صغير أو أنثى) مطلقا (ولو) كانت الانثى (بالغة) صحيحة (أو) كان الذكر (بالغا) لكن (عاجزا) عن الكسب (بنحو زمانة) كعمي وعته وفلج، زاد في الملتقى والمختار: أو لا يحسن الكسب لحرفة أو لكونه من ذوي البيوتات أو طالب علم (فقيرا) حال من المجموع بحيث تحل له الصدقة ولو له منزل وخادم على الصواب.بدائع (بقدر الارث) لقوله تعالى: * (وعلى الوارث مثل ذلك) اھ (باب النفقة،ج: 2،ص: 265،مط: دارالفکر)
و فی العنایة: (والنفقة لكل ذي رحم محرم إذا كان صغيرا فقيرا أو كانت امرأة بالغة فقيرة أو كان ذكرا بالغا فقيرا زمنا أو أعمى) لأن الصلة في القرابة القريبة واجبة دون البعيدة، والفاصل أن يكون ذا رحم محرم، وقد قال الله تعالى {وعلى الوارث مثل ذلك}(باب النفقة،ج: 4،ص: 419،مط: دارالفکر)
وفی تبیین الحقائق: اعلم أن للإنسان أن يتصرف في ملكه ما شاء من التصرفات ما لم يضر بغيره ضررا ظاهرا اھ(كتاب القضاء،باب مسائل شتى،ج: 4،ص: 196،مط: دار الکتاب الاسلامی)
و فی درر الحکام: كل يتصرف في ملكه المستقل كيفما شاء أي أنه يتصرف كما يريد باختياره أي لا يجوز منعه من التصرف من قبل أي أحد هذا إذا لم يكن في ذلك ضرر فاحش للغير اھ(الفصل الأول في بيان بعض القواعد المتعلقة بأحكام الأملاك،ج: 3،ص: 201،مط: دار الجیل)
و فی الفقه الاسلامی وادلته: حكم الملك أو مقتضاه عند الحنفية: هو أن يثبت لصاحبه ولاية التصرف في الشيء المملوك بمطلق اختياره، دون أن يكون لأحد عليه حق الإجبار على التصرف إلا لضرورة، أو حق المنع من التصرف،(الی قوله) للمالك أن يتصرف في ملكه أي تصرف شاء اھ(حكم الملك وما يقتضيه من حقوق،ج: 8،ص: 6025،مط: دارالفکر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95708کی تصدیق کریں
0     74
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات