گناہ و ناجائز

اسکول والوں کا بچوں سے والدہ کے ساتھ تصویر فیسبک پر اپلوڈ کرنے کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
95429
| تاریخ :
2026-05-17
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

اسکول والوں کا بچوں سے والدہ کے ساتھ تصویر فیسبک پر اپلوڈ کرنے کا مطالبہ کرنا

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک بچہ اسکول میں پڑھتا ہے،ا سکول والے کہتے ہیں کہ بچہ اپنی والدہ کے ساتھ ا سکول کے فیسبک پیج پر اپنی تصویر لگائے ، پوچھنا یہ ہے کہ کسی عورت کا فیسبک پیج پر اپنی تصویر لگانا جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اسکول انتظامیہ کا سوشل میڈیاپر تشہیر ی مہم کی غرض سے بچوں کواپنی والدہ کے ساتھ تصویر فیس بک پر لگانے کامطالبہ کرنا شرعاًناجائزاورقابل مذمت ہے ،لہذابچے کی والدہ کواس مطالبے کوماننے اور اپنی تصویر سوشل میڈیا پر نشر کرنے سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی قولہ تعالیٰ: وقل للمؤْمناتِ يغْضضْن منْ أبصارهنّ ويحْفظْن فروجھنّ ولا يبْدين زينتھنّ إلاّ ما ظھر منْھا ولْيضْربْن بخمرهنّ على جيوبھن (سورۃ النور، آیت نمبر:31)۔
وفی الجامع لأحکام القرآن: فأمر الله سبحانه وتعالى المؤمنين والمؤمنات ‌بغض ‌الأبصار ‌عما ‌لا ‌يحل، فلا يحل للرجل أن ينظر إلى المرأة ولا المرأة إلى الرجل، فإن علاقتھا به كعلاقته بھا، وقصدها منه إلخ(سورۃ النور، آیت:31، ج:12، ص:227، ط:دار الكتب المصرية – القاهرة)۔
و فی تکملۃ فتح الملھم : قال المرداوی فی الانصاف ( 474 / 1 ) " یحرم تصویر ما فیہ روح، ولا یحرم تصویر الشجر و نحوہ ۔ والتمثال مما لا یشبہ ما فیہ روح ، علی الصحیح من المذاھب، یحرم تعلیق ما فیہ صورۃ حیوان، و ستر الجدار بہ و تصویرہ علی الصحیح من المذھب " اھ (باب تحریم تصویر صورۃ الحیوان و تحریم اتخاذ ما فیہ، ج : 4 ، ص : 159 ، ط : دار العلوم کراچی )
و فی تکملۃ فتح الملھم : اما التلفزون و الفدیو فلا شک فی حرمۃ استعمالھا بالنظر الی ما یشتملان علیہ من المنکرات الکثیرۃ من الخلاعۃ والمجون ، والکشف عن النساء المتبرجات او العاریات ، وما الی ذلک من اسباب الفسوق،( باب تحریم تصویر صورۃ الحیوان ، ج : 4 ، ص : 165 ، ط : دارالعلوم کراتشی )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95429کی تصدیق کریں
0     44
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات