غسل

انڈروئیر پہننے سے شہوت آنے اور انزال ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
95363
| تاریخ :
2026-05-15
طہارت و نجاست / طہارت / غسل

انڈروئیر پہننے سے شہوت آنے اور انزال ہونے کا حکم

میری عمر 32 سال ہے۔ جب بھی میں انڈر ویئر پہنتا ہوں تو شہوت ابھرنے لگتی ہے اور رطوبت (قطرے) نکل جاتے ہیں، اور کئی مرتبہ منی بھی نکل جاتی ہے، حالانکہ میں نے اپنے عضوِ تناسل کو ہاتھ نہیں لگایا ہوتا۔ اس طرح خود بخود انزال ہو جاتا ہے۔ کیا یہ گناہ ہے؟ اور اس کا کیا حل ہے؟"

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کو کسی اختیاری سبب، مثلاً شہوت انگیز خیالات، فحش مواد یا جسمانی تحریک کے بغیر محض انڈر وئیر پہننے سے شہوت محسوس ہونے لگتی ہو اور اس کے نتیجہ میں رطوبت یا منی خارج ہوجاتی ہو، تو ایسی صورت میں سائل گناہ گار نہیں ہوگا لیکن اگر یہ کیفیت تنگ انڈر وئیر یا کسی اور سبب کی وجہ سے پیدا ہوتی ہو تو سائل کو چاہئے کہ حتی الامکان اس سے بچنے کی کوشش کرے ۔جبکہ خارج ہونے والا مادہ اگر منی ہو اور وہ شہوت سے نکلے تو نجاست کو دھونے کے ساتھ غسل بھی واجب ہوگا، اور اگر خارج ہونے والا مادہ مذی ہو یا منی ہو لیکن بغیر شہوت و دفق کے نکلا ہو تو اس صورت میں اگرچہ غسل واجب نہ ہوگا لیکن وضو ٹوٹ جائے گا اور نجاست کو دھونا لازم ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مراقي الفلاح شرح متن نور الإيضاح:"مذي" بفتح الميم وسكون الدال المعجمة وكسرها وهو ماء أبيض رقيق يخرج عند شهوة لا بشهوة ولا دفق ولا يعقبه فتور وربما لا يحس بخروجه وهو أغلب في النساء من الرجال ويسمى في جانب النساء قذى بفتح القاف والدال المعجمة "و" منها "ودي" بإسكان الدال المهملة وتخفيف الياء وهو ماء أبيض كدر ثخين لا رائحة له يعقب البول وقد يسبقه أجمع العلماء على أنه لا يجب الغسل بخروج المذي والودي (ج1 ص:44 "فصل: عشرة أشياء لا يغتسل منها " ط:المكتبة العصرية)
وفی الدر المختار: (لا) عند (مذي أو ودي) بل الوضوء منه ومن البول جميعا على الظاهر (ج1 ص: 165 باب سنن الغسل ط: دار الفكر-بيروت)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95363کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 3
  • غسلِ جنابت کے بعد عورت کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • خواتین کے لئے انزال کی صورت میں غسل کے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • خیالات کی وجہ سے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • غسل کے بعد ناخن کاٹنے سے غسل کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 1
  • غسل کے بعد مستقل وضوکرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • جنبی شخص کے لئے پلاسترکی پٹی پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دورانِ غسل عورت کیلئے بالیوں کو حرکت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • بیماری کی وجہ سے منی نکلنے پر غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • احتلام ہوجانے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مشت زنی سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 1
  • کیا بیوہ میکے میں عدت گزار سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • ’’باتھ ٹب‘‘ کے اندر غسلِ جنابت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • عورت کے فرج میں بطورِ علاج آلہ وغیرہ داخل کرنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • سر میں درد کی وجہ سے غسل میں سر کے مسح پر اکتفاء کرنا

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا غسل کرتے ہوئے وضو کرسکتے ہیں جبکہ کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے سلسے میں ، لوگوں سے شرمانے کی صورت میں تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دانتوں پر بطورِ علاج لگی ہوئی پنوں کے ہوتے ہوۓ غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مذی اور وَدی کے خروج سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • شرمگاہ میں دوائی رکھنے سےاور ڈاکٹر کی چیک کرنے سے وضو وغسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دورانِ غسل بالٹی میں چھینٹے پڑجانے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
Related Topics متعلقه موضوعات