کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ منی کے خروج پر تو غسل واجب ہوجاتا ہے، لیکن مذی اور ودی کے خروج پر غسل واجب ہوجاتا ہے یا نہیں؟ براہِ کرم تعریف کے ساتھ حکم سے نوازدیں۔ جزاکم اللہ
پیشاب کرنے کے کچھ دیر بعد جو قطرے آتے ہیں اسے ودی اور زوجین کے باہمی ملاعبت وغیرہ کے دوران لیس دار سفیدی مائل جو پانی خارج ہوتا ہے اسے مذی کہتے ہیں اور ان دونوں مادوں کے خروج سے صرف وضو واجب ہوتا ہے نہ کہ غسل۔
وفی الہدایۃ: ولیس فی المذی والودی غسل وفیہما الوضوء لقولہ علیہ السلام کل فحل یمذی وفیہ الوضوء والودی الغلیظ من البول یتعقب الرقیق منہ خروجًا فیکون معتبرًا بہ والمنی خاثر ابیض ینکسر منہ الذکر والمذی رقیق یضرب الی البیاض یخرج عند ملاعبۃ الرجل أہلہ۔ الخ (ج۱، ص۳۳)-