کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی ریل گاڑی میں سفر کررہا ہے اور اس کا سفر بھی کافی لمبا ہے اور اس آدمی کو گاڑی میں احتلام ہوگیا ہے گاڑی میں پانی تو ہے لیکن اس پر قادر نہیں کیونکہ اگر گاڑی میں غسل کرے گا تو لوگ معیوب سمجھیں گے اگر تیمم کرتا ہے تو پانی موجود ہے، اور اس آدمی نے نماز بھی پڑھنی ہے تو اب اس آدمی کے لئے کیا حکم ہے تاکہ وہ پاک ہوکر نماز ادا کرسکے؟
پاکیزگی حاصل کرنا نہ تو معیوب ہے اور نہ اس میں کسی قسم کی کوئی کراہت ہے اور پانی کی موجودگی میں تیمم بھی درست نہیں اس لئے ایسی حالت میں غسل ہی لازم ہے۔
وفی الدّر: علیہ غسل وثمہ رجال لا یدعہ۔ اھـ (ج۱، ص۱۵۵)-
وفی التنویر: من عجز عن استعمال الماء لبعدہ میلا أو لمرض أو خوف عدوّ أو عطش تیمم۔ اھـ (ج۱، ص۲۳۵)-