استفتاء
کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام دانتوں پر لگی ہوئی پِنوں کے بارے میں جو کہ دانتوں کو سیدھا کرنے کیلئے لگائی جاتی ہیں، یہ پنیں دانتوں پر دائمی طور پر جوڑ دی جاتی ہیں جن کی وجہ سے غسل کے دوران ان پنوں کے درمیان دانتوں میں پانی نہیں پہنچ سکتا۔ اگر یہ پنیں نہ لگائی جائیں تو دانت نکلنے کا خطرہ ہوتا ہے، براہ مہربانی شریعت کی رو سے جواب تحریر فرمائیں۔
مذکور عذر کی بناء پر دانتوں کی مضبوطی کیلئے اس قسم کی پنیں لگانا جائز اور درست ہے اور ان کے ہوتے ہوئے وضو اورغسل بھی ہوجائے گا ان کا اُتارنا شرعاً ضروری نہیں۔
وفی الدر المختار: و)لا (طعام بین أسنانہ) أو فی سنّہ المجوف بہ یفتی وقیل إن صلبا منع وہو الأصح وفی رد المختار: صرح بہ شرح المنیہ وقال لأمتناع نفوذ الماء مع عدم الضرورۃ والحرج۔ (ج۱،ص۱۵۴)-