 
                    براہِ کرم مجھےبتادیجیے کہ نیچے دی گئی تین حالتوں میں سے کون سی حالت میں غسل واجب ہوجاتا ہے اور کون سی میں نہیں:
(۱) اگر اندامِ نہانی آپس میں صرف مل جائیں بغیر کسی حائل کے اور بغیر دخول کے؟
(۲) اور اگر اندامِ نہانی آپس میں مل جائیں بایں طور کہ حائل موجود ہو، یعنی کسی ایک نے کپڑے پہنے ہوں، بغیر دخول کے؟
(۳) اور اگر اندامِ نہانی مل جائیں، جبکہ دونوں نے کپڑے پہنے ہوں؟
مرد و عورت کی محض شرمگاہوں کے ملنے سے، چاہے کپڑے وغیرہ کسی حائل کے ساتھ ہوں یا بغیر حائل کے، جب تک دخول نہ ہو غسل واجب نہیں ہوتا، البتہ دخول بلا حائل ہو یا حائل کے ساتھ ہو، مگر کپڑا اتنا باریک ہو کہ جماع کی لذت اور حرارت محسوس ہوتی ہو تو غسل واجب ہوجاتا ہے، چاہے انزال ہو یا نہ ہو۔
 فی الدر: (و) عند (ایلاج حشفة) هی ما فوق الختان (آدمی) احتراز عن الجن یعنی اذا لو تنزل (وفی الشامیة تحت قوله وعند ایلاج) ای ادخال وهذا اعلم من التعبیر باالتقاء الختانین. الخ (ج۱، ص۱۶۱)
وفیه ایضًا: (ملفوفة بخرقة، ان وجد لذة) الجماع وجب الغسل (والَّا لا) علی الاصح (وفی الشامیة تحت قوله ان وجد الخ) ای بان كانت الخرقة رقیقة بحیث یجد حرارة الفرج. الخ (۱، ص۱۶۵)