نکاح

شوہر سے مزاج نہ ملنے کی وجہ سے طلاق لینے کا حکم

فتوی نمبر :
95150
| تاریخ :
2026-05-10
معاملات / احکام نکاح / نکاح

شوہر سے مزاج نہ ملنے کی وجہ سے طلاق لینے کا حکم

مفتی صاحب! میرا نکاح میری مرضی سے ہوا ہے۔ گھر والوں کی مخالفت کے باوجود شادی کے بعد میرے شوہر سب سے الگ ہوگئے اور میرے لیے الگ گھر میں رہنے لگے۔ ہماری لڑائیاں بھی ہوتی ہیں، اور ابھی نکاح کو صرف چار ماہ ہوئے ہیں۔ اب میرے گھر والے کہتے ہیں کہ استخارہ ٹھیک نہیں آ رہا، اس لیے شوہر کو چھوڑ دو تو کیا مجھے واقعی اپنے شوہر کو چھوڑ دینا چاہیے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ استخارہ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ کسی اہم کام کے کرنے سے پہلے اس میں اللہ تبارک وتعالیٰ سے خیر وبرکت طلب کی جائے، لیکن اگر کوئی کام بلا استخارہ کرلیا جائے تو بعد میں استخارہ کرکے اسے ختم کرنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا، بلکہ اب اللہ تعالیٰ سے اس کام میں خیر وبرکت کی دعا مانگتے رہنا چاہیے، چنانچہ صورت مسئولہ میں بھی گھر والوں کو نکاح سے پہلے استخارہ کرنا چاہیے تھا اور سائلہ کو بھی نکاح جیسے اہم معاملہ میں اپنی بات پر بضد رہنے کے بجائے والدین کی مرضی اور خوشنودی کو مد نظر رکھنا چاہیے تھا، تاہم اس کے باوجود اگر بلا استخارہ نکاح ہوگیا اور اب سائلہ کا شوہر سائلہ کے تمام حقوق ادا کررہا ہو اور اسبابِ فسخ نکاح میں سے کوئی سبب بھی نہ پایا جارہا ہو تو گھر والوں کا صرف استخارہ کی بنیاد پر سائلہ کو اپنے شوہر سے طلاق لینے کا مطالبہ کرنا جائز نہیں جس سے بہر صورت اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تبارك وتعالى: ﴿وَأَمۡرُهُمۡ شُورَىٰ بَيۡنَهُمۡ﴾ [الشورى: 38]
وفي مقام آخر: ﴿وَشَاوِرۡهُمۡ فِي ٱلۡأَمۡرِۖ فَإِذَا عَزَمۡتَ فَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱللَّهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلۡمُتَوَكِّلِينَ ١٥٩﴾ [آل عمران: 159]
وفي الجامع الكبير: عن جابر بن عبد الله قال: «كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يعلمنا الاستخارة» في الأمور كلها، كما يعلمنا السورة من القرآن. (باب ما جاء في صلاة الإستخارة، ج: 1، ص: 490، طبع: دار الغرب الإسلامي)
وفي مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح: «ثم المستحب دعاء الاستخارة بعد تحقق المشاورة في الأمر المهم من الأمور الدينية والدنيوية وأقله أن يقول: اللهم خر لي واختر لي ولا تكلني إلى اختياري». (باب التوكل والصبر، ج: 8، ص: 3326، دار الفكر بيروت)
وفي السنن الكبرى للبيهقي: «عن ابن عمر رضي الله عنهما أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " أبغض الحلال إلى الله الطلاق "» (كتاب الخلع والطلاق، باب ما جاء في كراهية الطلاق، ج: 7، ص: 527، ط دار الكتب العلمية بيروت)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالوہاب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95150کی تصدیق کریں
0     74
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات