نکاح

سگی بہن کی رضاعی بہن سے نکاح کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
94910
| تاریخ :
2026-05-04
معاملات / احکام نکاح / نکاح

سگی بہن کی رضاعی بہن سے نکاح کرنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

محترم مفتی صاحب! میرا ایک مسئلہ ہے، براہِ کرم اس کی رہنمائی فرما دیں۔

میری ایک سگی بہن ہے، اور ایک دوسری لڑکی نے بھی اسی عورت کا دودھ پیا ہے جس کا میری بہن نے پیا تھا۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں اس لڑکی سے نکاح کر سکتا ہوں یا نہیں؟

مزید یہ کہ اس لڑکی نے صرف ایک مرتبہ دودھ پیا تھا (اور یہ دودھ بچپن میں، دو سال کی عمر کے اندر پیا گیا تھا)۔

براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں وضاحت فرما دیں کہ ایسی صورت میں نکاح جائز ہے یا نہیں؟

جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا اپنی سگی بہن کی رضاعی بہن سے نکاح کرنا جائز اور درست ہے ،بشرطیکہ حرمت کی کوئی اور وجہ موجود نہ ہو ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في سنن ابي داؤد: عن عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "يحرم من الرضاعة ما يحرم من الولادة".(باب:يحرم من الرضاعة ما يحرم من النسب، ج:١، ص:٨٦٦، ط:مكتبةالبشرى)
وفي الدرالمختار: (وتحل أخت أخيه رضاعا) يصح اتصاله بالمضاف كأن يكون له أخ نسبي له أخت رضاعية وبالمضاف إليه كأن يكون لاخيه رضاعا أخت نسبا وبهما، وهو ظاهر اھ.(باب الرضاع، ج:٣، ص:٢١٧، ط:ايچ، ایم، سعید)
وفي الھداية: ويحرم من الرضاع ما يحرم من النسب للحديث الذي رويناه إلا أم أخته من الرضاع فإنه يجوز أن يتزوجها ولا يجوز أن يتزوج أم أخته من النسب، لأنها تكون أمه أو موطوءة أبيه بخلاف الرضاع اھ. (كتاب الرضاع، ج:٢، ص:٥٢، ط:مكتبة انعامية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عامر رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94910کی تصدیق کریں
0     62
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات