شرکت و مضاربت

پلاٹ میں شراکت داری کی ایک صورت کی وضاحت

فتوی نمبر :
9435
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

پلاٹ میں شراکت داری کی ایک صورت کی وضاحت

السلام علیکم !عرض ہےکہ میرے پاس میری ذاتی ملکیت ایک پلاٹ ہے ،جس کی قدر فروخت کم و بیش تین کروڑروپیہ کے لگ بھگ ہے، لیکن یہ پلاٹ اس وقت تک قابل فروخت نہیں ہو سکتا، جب تک اس پر تقریباً بیس لاکھ روپے نہ خرچ کیے جائیں، جن کا انتظام فی الوقت ممکن نہیں ، اور اس کے بغیر پلاٹ فروخت کرنے کی صورت میں زبردست مالی خسارہ ہونے کا امکان ہے، ایک دوست کے مشورے سے طریقہ زیر غور ہے، اس کے از روئے شریعت جائز نا جائز ہونے کے بارے میں جواب مراحمت فرما کر مشکور فرما میں۔
(۱): پلاٹ کی کم از کم مالیت دو کروڑ مقرر کر کے اس کے دو سو 200 حصے بنا لیے جائیں، اس طرح فی حصہ ایک لاکھ روپے کا بنے گا۔
(۲) :ان حصص میں سے بیس 20 حصص فروخت کر دیے جائیں، تو ہمیں بیس لاکھ روپے حاصل ہو جائیں گے ، خواہ یہ حصص ایک آدمی خرید کرے ،یاد دچار آدمی مل کر خریدیں ایک یا تمام حصہ دار بیس حصوں کے تناسب سے مالک کے شریک ہو جائیں گے، (۳) پلاٹ کی مکمل تیاری کے بعد پلاٹ کی بنیادی قیمت بمع اخراجات دو کروڑ بیس لاکھ ہو جائے گی۔
(۴) چھ یا آٹھ ماہ یا سال بعد پلاٹ جس قیمت پر فروخت ہو( جس کا کم از کم تین کروڑ تک قوی امکان ہے) بنیادی قیمت منہا کر کے منافع میں سے بقدر حصہ منافع شراکت داروں میں تناسب کے لحاظ سے تقسیم کر دیا جائے۔
(۵) فرض کریں پلاٹ دو کروڑ اسی لاکھ میں فروخت ہوتا ہے تو منافع ساٹھ لاکھ روپے حاصل ہوتا ہے تو دو سو حصوں میں تقسیم کرنے سے فی حصہ منافع بیس ہزار روپے فی حصہ کی نسبت سے تقسیم ہوتا ہے اور اسی طرح اگر پلاٹ زیادہ قیمت پر فروخت ہوتا ہے با ہمی شرح منافع کی تقسیم بھی اسی نسبت سے بڑھ جائے گی یعنی اگر کسی نے ایک لاکھ روپیہ سے شرکت کی تو اس کو ایک لاکھ تیس ہزار ملیں گے اور اگر کسی نے بیس لاکھ سے شرکت کی تو اس کو بیس لاکھ جمع چھ لاکھ منافع کل چھبیس لاکھ واپس ملیں گے ؟ براہ کرم جواب سے مطلع فرمائیں کہ یہ طریقہ جائز ہو گا؟ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں مذکورہ طریقے سے پلاٹ میں شراکت داری کا معاملہ کرنا شرعا بھی جائز اور درست ہے، بشرطیکہ اس میں کوئی اور شرط فاسد نہ لگائی گئی ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: وشرعا (عبارة عن عقد بين المتشاركين في الأصل والربح) جوهرة. (وركنها في شركة العين اختلاطهما، و في العقد اللفظ المفيد له) وشرط جوازها كون الواحد قابلا للشركة (وهي ضربان: شركة ملك، وهي أن يملك متعدد) اثنان فأكثر (عينا أو دينا) اھ (4/ 299) والله أعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 9435کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 7
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات