زید مضارب (کام کرنے والا) ہے اس نے تین آدمیوں سے سرمایہ (رأس المال) ایک تہائی کے نفع پر لیا ہوا ہے اور جن آدمیوں کا سرمایہ ہے ان میں سے ایک , مضارب کے پاس اُجرت پر کام بھی کرتا ہے، وضاحت طلب اُمور یہ ہیں:
(۱) رب المال کا مضارب کے ساتھ اُجرت پر کام کرنا کیسا ہے جبکہ وہ نفع میں بھی شریک ہو۔
(۲) کیا مضارب اس مضاربت میں اپنا بھی کچھ پیسا لگاسکتا ہے ؟ جبکہ اس صورت میں مضارب ہونے کے اعتبار سے بھی نفع لے گا اور رب المال ہونے کے اعتبار سے بھی؟
(۳) مضاربت میں اگر نقصان ہوجائے اور وہ نقصان ربح (نفع) سے پورا نہیں ہوتا تو کیا ربح کے علاوہ کا نقصان صرف رب المال کو برداشت کرنا ہوگا ؟
(۴) کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ مضارب بعض سے سرمایہ تہائی نفع پر لے اور بعض سے نصف پر , جبکہ رب المال اس پر راضی ہوں؟
(۵) اگر نفع و نقصان کا حساب ماہانہ ہوتا ہے اور ان میں سے کوئی ایک یا سب اپنا نفع وصول نہیں کرتے تو کیا ان کے حصے کا نفع اصل مال میں شامل ہوجائے گا یا نہیں؟
(۶) سرمایہ داروں میں سے اگر کوئی مضارب سے اپنے ہی مال سے قرض لینا چاہے تو کیا قرض لینا جائز ہے؟ جبکہ باقی سرمایہ دار راضی ہوں؟ بینوا وتوجروا
(۱) رب المال کا مضارب کے ساتھ اُجرت پر کام کرنا جائز ہے۔
(۲) جی ہاں! مضارب رب المال کو بتاکر مال مضاربت خریدنے سے قبل اس میں اپنا پیسہ بھی لگاسکتا ہے۔
(۳) مضاربت میں ایسے نقصان کا ذمہ دار رب المال ہی ہوتا ہے نہ کہ مضارب، اِلا یہ کہ دونوں اس عقد میں شریک ہوں۔
(۴) جی ہاں! ایسے ہوسکتا ہے اور یہ جائز ہے البتہ اس صورت میں نفع رأس المال کے بقدر دیا جائے گا۔
(۵) یہ صورت شرکتِ ملک کی بنتی ہے جس میں ہر شریک اپنی اپنی ملک کے اعتبار سے نفع میں شریک ہوتا ہے لہٰذا ہر شریک اس کے کل سرمایہ اور بعد میں جمع ہونے والے نفع پر جو نفع ہوا ہے اس کے لینے کا حقدار ہے۔
(۶) یہ صورت شرعاً قرض کے زمرے میں نہیں آتی البتہ مضارب اور تمام شرکاء سے رقم نکالنے کے باوجود نفع میں برابرکا شریک رکھیں تو یہ ان کی طرف سے تبرع اور احسان ہوگا۔
خلط الف المضاربة بالف من ماله قبل الشراء جاز . (مبسوط: ج۲۲، ص۱۳۳)-
وما هلك من مال المضاربة فهو من الربح دون رأس المال فان زاد الهالك علٰی الربح فلا ضمان علٰی المضارب . الخ (هدایة: ج۲، ص۲۶۶)-
و ركنها اجتماع النصیبین و حكمہا وقوع الزیادة علٰی الشركة بقدر الملك . (فتاویٰ ھندیہ : ج۲، ص۳۰۱)-
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0