شرکت و مضاربت

مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

فتوی نمبر :
69055
| تاریخ :
2023-11-07
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

کیافرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں مسمیٰ "ملک زادہ " نے ایک مکا ن چالیس یاپچاس لاکھ روپے پر لیاہے ،اب میں چھ لاکھ روپے دوسرے شخص "سردار "سے لیتا ہو ں اس کو اس مکان میں شریک کررہاہوں، وہ مجھے اس شرط پر چھ لاکھ روپے دے رہا ہے، کہ میں اس مکان میں چالیس یا پچاس گز کے تناسب کے اعتبار سے اس مکا ن میں شریک ہونگا ،جبکہ اس میں میرا نقصان ہے ،اب مجھے ایسا طریقہ کار بتائیں کہ میں اس سے چھ لاکھ روپے کس طرح پرلوں،تاکہ وہ میرےساتھ اس مکان میں شریک ہوسکے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ تفصیل کے مطابق سائل اگر مذکور شخص ( مسمی سردار )سے چھ لاکھ روپے لیکر پورے مکان میں اسے شریک اور حصہ دار بنائے تو ایسی صورت میں مذکور شخص اپنی رقم کے تناسب سے پورے مکان میں شریک اور حصہ دار ہو گا ، پھرمکان کی قیمت بڑھنے یا گھٹنے سے وہ اپنی رقم کے تناسب سے شرعاً منافع کا مستحق اور نقصان کا ذمہ دار ہو گا، البتہ اگر سائل اسے پورے مکان میں شریک کرنے کے بجائے مکان کے کسی حصے (کسی ایک کمرے وغیرہ) کی مالیت لگا کر اسے اسں مخصوص حصے میں شریک کر دے تو ایسی صورت میں مذکور شخص پورے مکان کے بجائے اس مخصوص حصے میں اپنی رقم کے تناسب سے شریک اور حصہ دار ہوگا، اور پھر اس کا نفع و نقصان پورے مکان کے بجائے فقط اس مخصوص حصے تک محدود ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المحیط : و من اشترى شيئا و أشرك فيه آخر قبل القبض لم يصح ؛ لأن الاشتراك في المشترى تمليك بعوض ؛ لأن مطلق الشركة اقتضت المساواة مطلقا في النفع و ھو ملك المبيع و في الضرّ و هو لزوم الثمن كالمعاوضة فيكون الاشتراك بيعًا معنى فلم يصح قبل القبض ، و إن اشترك فيه بعد القبض فهو بينهما؛ لأن مطلق الشركة مقتضية للمساواة ما لم يقيد بالتفاضل الخ (6/122)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69055کی تصدیق کریں
0     896
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 5
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 2
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات