شرکت و مضاربت

کاروباری شرکت کے اصول

فتوی نمبر :
67123
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

کاروباری شرکت کے اصول

السلام علیکم !
بعد عرض یہ ہےکہ میں ایک دوست کے ساتھ اپنے پیسے انوسٹ کرنا چاہتا ہوں , جس کے وہ مجھے میرے انوسمنٹ کے %۵کے حساب سے ماہانہ منافع دے گا یا میر ے انوسمنٹ کے پورے منافع سے کچھ فیصد مجھے دے گااور باقی اپنےساتھ رکھےگا , اس کا کاروبار کچھ یوں ہے کہ وہ حلال اشیاء کے کمپنیز کے شیئرزخریدتا ہے ، وہ شیئرز مندرجہ ذیل پالیسیز کے مطابق خریدتا ہے۔
۱- وہ شیئرز آن لائن خریدتا ہے
۲۔ وہ شیئرز سیدھا کمپنی سے خریدتا ہے , درمیان میں کسی اور بندے سے جو پہلے سے شیئرز کا خریدار ہو , سے نہیں خریدتا۔
۳- وہ شیئرز حلال کمپنیز کا خریدتاہے , کسی حرام چیز شراب وغیرہ کے نہیں خریدتا ہے-
اب سوال یہ ہےکہ کیا یہ منافع میرے لئے حلال ہے یا حرام؟یا کن کن اصول جو کہ اوپر تحریر میں نہیں ہے,کو مدنظر رکھ کر میرے لئے یہ منافع حلال ہوسکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سب سے پہلے تو سائل اور اس کا پارٹنر اپنے اپنے سرمایہ کا تناسب معلوم کر لیں، تا کہ نقصان کی صورت میں ہر پارٹنر اپنے سرمایہ کے تناسب سے نقصان کا ذمہ دار ہو ، اس کے بعد باہمی رضا مندی سے منافع میں ہر پارٹنر کیلئے فیصدی حصہ طے کر لیا جائے ،مثلاً ایک پارٹنر کو ساٹھ یا ستر فیصد ملے گا اور دوسرے کو چالیس یا تیس فیصد ملے گا، اس طرح معاملہ کرنے سے دونوں کے درمیان پارٹنر شپ کا معاملہ کرنا شرعاً درست ہو جا ئے گا۔
جہاں تک شیئر کے کاروبار میں انویسٹمنٹ کا تعلق ہے تو اس کے جواز کی چند شرائط ہیں جو کہ درجِ ذیل ہیں:
(1)جس کمپنی یا ادارے کے شیئرز خریدنے ہوں اس کا اصل کاروبار حلال ہو ۔
(2)فیس ویلیو سے کم و بیش پر فروخت کرنے کیلئے ضروری ہے کہ کمپنی کے اثاثے صرف نقد کی شکل میں نہ ہوں , ورنہ فیس ویلیو سے کم و بیش پر فروخت کرنا جائزنہیں۔
(3)- نفع کی ماہانہ یا سالانہ کوئی خاص رقم یقینی طور پرمقرر نہ ہو بلکہ آمدنی کے فیصد کے حساب سےنفع مقرر کیا گیا ہو۔
(4)نفع اور نقصان دونوں میں شراکت ہو۔
(5)سالانہ اجلاس (AGM) میں سود کے خلاف آواز اٹھائی جائے ۔
(6) کمپنی کی آمدنی میں اگر تھوڑی بہت، سود کی رقم شامل ہو ، تو اسکے بقدر نفع سے الگ کر کے ثواب کی نیت کے بغیر صدقہ کر دیں ۔
(7) شیئرز پر قبضہ اور ڈیلیوری سے پہلے ہی ان کو آگے فروخت نہ کیا جائے اور شیئرز پر قبضہ یہ ہے کہ شیئر ہولڈر اس کے نفع و نقصان کا حقدار بن جائے ،جو کپ(رسک میں آنے ) سے تعبیر کیاجاتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : (و شرطها) أي شركة العقد (كون المعقود عليه قابلا للوكالة) فلا تصح في مباح كاحتطاب (و عدم ما يقطعها كشرط دراهم مسماة من الربح لأحدهما) لأنه قد لا يربح غير المسمى اھ(4/305)۔
و فی الہدایۃ : قال : "و لا تجوز الشركة إذا شرط لأحدهما دراهم مسماة من الربح" لأنه شرط يوجب انقطاع الشركة فعساه لا يخرج إلا قدر المسمى لأحدهما ، و نظيره في المزارعة . اھ(3/11)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67123کی تصدیق کریں
1     1891
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 5
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 2
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات