اگر دو آدمی اایک کاروبار میں شراکت کریں لیکن ان میں ایک کاروبار کو وقت دے تو کیا وہ منافع کے علاوہ تنخواہ لے سکتا ھے۔
واضح ہو کہ دویا اس سے زائد افراد اگر کسی کاروبار میں شریک ہوں اور ہرایک کے لیے نفع کاتناسب طے کرلیاجائے تواب کوئی ایک فریق اپنے لیے الگ اضافی رقم یاتنخواہ کامطالبہ نہیں کرسکتا، اس لیے کہ شراکت داری کی صورت میں اگرکوئی شریک بطورِ اجرت کام کرے تو اس صورت میں شریک کا اجیر ہونا لازم آتا ہے اور کسی ایک معاملہ میں بیک وقت شرکت اوراجارہ جمع نہیں ہوسکتے ۔ اس لیے فقہائے کرام نے اسے ممنوع قرار دیاہے۔
البتہ جو شریک مشترکہ کاروبارمیں وقت زیادہ دیتاہو یا س کی محنت زیادہ ہو، تو باہمی رضامندی سے اس کے لیے نفع میں فیصدی تناسب سے مقررکردہ مقدار میں اضافہ کیاجاسکتاہے۔
فی الشامیۃ: (4/326)
"(قوله: والربح إلخ) حاصله أن الشركة الفاسدة إما بدون مال أو به من الجانبين أو من أحدهما، فحكم الأولى أن الربح فيها للعامل كما علمت، والثانية بقدر المال، ولم يذكر أن لأحدهم أجراً ؛ لأنه لا أجر للشريك في العمل بالمشترك كما ذكروه في قفيز الطحان". اھ
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0