السلام وعلیکم دو سال پہلے میری کزن میرج ہوئی خالہ کی بیٹی کیساتھ تو پہلے ایک بچہ ضائع ہو گیا اور دوسری بیٹی ہوئی تو اسے ایس ایم اے جنیاتی بیماری تھی میں نے اسکا بلڈ سیمپل ملک سے باہر بھی بھیجا تو اسمیں بھی یہی بیماری ہے ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ یہ ایک جینیاتی بیماری ہے جو کزن میرج سے ہوئی ہے جبکہ میرے بڑے بھائی کی بھی کزن میرج ہے اور اسکے تین بچے ہیں ایک بچہ بالکل نارمل ہے باقی دو بچوں کو مسئلہ ہے مطلب وہ بھی سپیشل بچے ہیں ۔جبکہ میرا چھوٹا بھائی ہے اسکی بھی کزن میرج ہورہی ہے تو خاندان بھی ایک ہی ہے تو ہم اب پریشان ہیں کہ ایک ہی گھر میں 3 کیسز کزن میرج مورثی بیماری کے ہوگئے تو میں اس شادی کے سخت خلاف ہوں اور بائیکاٹ کر رہا ہوں تو یہ کرنے سے میں گنہگار تو نہیں ہوں گا اور گھر والوں سے بات کروں تو وہ بولتے ہیں کہ کہ آپ اللّٰہ پاک کے پاس سے ہوکر آئے ہو یا ڈاکٹر جو وہ ایسے بول رہیں تو براہِ کرم میری رہنمائی فرمائیں
جواب سے پہلے بطور تمہید اس بات کا سمجھنا ضروری ہے کہ کوئی بھی بیمار ی اللہ رب العزت کے منشاء وحکم کے بغیر کسی دوسرے بندے کو نہیں لگ سکتی ہے،اور اس کی تصریح باقاعدہ طور پر ایک حدیث شریف میں بھی موجود ہے،اور جہاں دوسروں کو بیماری لگ جاتی ہے تو وہ بھی حکمِ خداوندی سے لگتی ہے،اور بحیثیت ایک مسلمان ہمیں یہ عقیدہ رکھنا لازم ہے ۔ ،لہذا صورت ِمسئولہ میں بچوں کی اس بیماری کی تشخیص اگر ماہر ڈاکٹروں نے کی ہواور ان کی رپورٹ کے مطابق اس کا سبب بھی خاندان میں شادی کو قرار د یا گیا ہو تو اگرچہ سبب کے درجہ میں سائل اپنے بھائی کی کزن میرج نہ کرنے کا مشورہ دے سکتا ہے،لیکن اس میں اس قدر شدت اختیار کرنا کہ اس بات کے نہ ماننے کی صور ت میں قطع تعلق اور اس پروگرام سے بائیکاٹ کرنا قطعاً مناسب نہیں بلکہ یہ ایک طرح سے اس کزن میرج کو ان بیماریوں کا حقیقی سبب قرار دینے کے مترادف سوچ اور نظریہ کی عکاسی ہے جو شرعا بھی ممنوع ہے،اس لیے اس طرز عمل سے اجتناب لازم ہے۔
کمافی عمد القاری شرح صحیح البخاری: والتوفيق بين الحديثين بما قاله ابن بطال وهو: أن لا عدوى، إعلام بأنها لا حقيقة لها، وأما النهي فلئلا يتوهم المصح أن مرضها من أجل ورود المرضى عليها فيكون داخلا بتوهمه ذلك في تصحيح ما أبطله النبي صلى الله عليه وسلم من العدوى. وقال النووي: المراد بقوله: (لا عدوى) يعني: ما كانوا يعتقدونه أن المرض يعدي بطبعه، ولم ينف حصول الضرر عند ذلك بقدرة الله تعالى وجعله، وبقوله: (لا يوردن) الإرشاد إلى مجانبة ما يحصل الضرر عنده في العادة بفعل الله وقدره(باب لا عدواى،ج:21،ص:288،مط: : دار الفكر)
وفی الھندیۃ:الاشتغال بالتداوي لا بأس به إذا اعتقد أن الشافي هو الله تعالى وأنه جعل الدواء سببا أما إذا اعتقد أن الشافي هو الدواء فلا. كذا في السراجية اھ(الباب الثامن عشر في التداوي والمعالجات،ج:5،ص:354،مط:ماجدیہ)
وفیہا ایضاً: رجل عزل عن امرأته بغير إذنها لما يخاف من الولد السوء في هذا الزمان فظاهر جواب الكتاب أن لا يسعه وذكر هنا يسعه لسوء هذا الزمان كذا في الكبرى الخ(کتاب الکراھیۃ، الباب الثامن عشر في التداوي والمعالجات،ج:5،ص:356،مط:مکتبہ ماجدیہ)
وفی مجلۃ مجمع الفقہ الاسلامی: الشيخ علي السالوس:بسم الله الرحمن الرحيم، الحمد لله، والصلاة والسلام على سيدنا رسول الله.في بحث الأستاذ الدكتور محمد علي البار في صفحةالرقم الثاني إيهام الناس أن زواج الأقارب هو السبب المباشر لهذه الأمراض الوراثية المنتشرة في مجتمعاتنا، وهو أمر غير صحيح على إطلاقه، وقال في صفحةولكنه زواج الأقارب له فوائد أخرى، وذكر من هذه الفوائد وقد تكون في الأسرة صفات جيدة فتنتقل بالتالي إلى الذرية، لذلك يجب أن نحدد هنا الأسر التي فيها مرض وراثي لا يكون فيها زواج بين الأقارب والأسر التي فيها مرض وراثي لو تزوج غريب منها فهو أيضًا عرضة للمرض، فلابد أن تكون الأمور واضحة ومحررة حتى لا يتهم أحد بالجهل، وبأنه لا يعلم، وأعتقد أن الدكتور البار من الذين يعلمون. وشكرًا.( ج:11،ص:1109)