کیا موبائل فون پر تلاوتِ قرآن کریم سننے سے بھی وہی ثواب ملتا ہے جو قاری کے سامنے بیٹھ کر یا براہِ راست سننے سے ملتا ہے؟"
موبائل فون یا کسی بھی آلہ کے ذریعے قرآن کریم کی تلاوت سننا جائز اور موجب ثواب ہے، البتہ براہ راست قاری کے سامنے بیٹھ کر سننے میں مجلس قرآن کی اضافی فضیلت بھی حاصل ہوجاتی ہے ، چنانچہ اس لحاظ سے قاری صاحب کے سامنے بیٹھ کر سننے میں یقیناً زیادہ اجر و ثواب حاصل ہوتا ہے ۔
کما فی مشکاۃ المصابیح: وعن عثمان بن عبد الله بن أوس الثقفي عن جده قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «قراءة الرجل القرآن في غير المصحف ألف درجة وقراءته في المصحف تضعف عل ذلك إلى ألفي درجة»(کتاب فضائل القرآن، ج: ١، ص:٦٦٦، رقم الحديث: ٢١٦٧، مط: المكتب الاسلامي)
وفي الدر المختار: (لا) تجب (بسماعه من الصدى والطير)
وفي رد المحتار تحت (قوله من الصدى) هو ما يجيبك مثل صوتك في الجبال والصحاري ونحوهما كما في الصحاح. اھ(باب سجود التلاوۃ، ج: ٢، ص: ١٠٨، مط: سعيد)
موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟
یونیکوڈ قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0