گناہ و ناجائز

زیر ناف حکم میں مقعد ( بڑے تقاضا کی جگہ) کے بال بھی داخل ہے یا نہیں

فتوی نمبر :
91544
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

زیر ناف حکم میں مقعد ( بڑے تقاضا کی جگہ) کے بال بھی داخل ہے یا نہیں

بخدمت مفتی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زیر ناف بالوں کے حکم میں مقعد ( بڑے تقاضا کی جگہ) کے بال بھی داخل ہے یا نہیں؟ براہ کرم جواب ذرا جلد عنایت فرمائیں، عین نوازش بیوگی ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر مذکور بال بڑے ہوں اور تلویث کا خطرہ ہو تو زیرناف بالوں کے ساتھ انہیں بھی صاف کرنا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في شرح النووي على مسلم: والمراد بالعانة الشعر الذي فوق ذكر الرجل وحواليه وكذاك الشعر الذي حوالي فرج المرأة ونقل عن أبي العباس بن سريج أنه الشعر النابت حول حلقة الدبر فيحصل من مجموع هذا استحباب حلق جميع ما على القبل والدبر وحولهما اھ (3/ 148) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی سیف اللہ جمیل رحمہ اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91544کی تصدیق کریں
0     31
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات