محرم و نامحرم

دیور کا بھابھی کو کیمرہ میں دیکھنا

فتوی نمبر :
90511
| تاریخ :
2026-01-03
معاشرت زندگی / حجاب و شرعی پردہ / محرم و نامحرم

دیور کا بھابھی کو کیمرہ میں دیکھنا

ہم جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہتے ہیں جس میں میرا کمرہ میرے دیور کے کمرے کے بالکل سامنے ہے۔ میں حجاب کرتی ہوں اور میرے دیور نے اپنے کمرے اور بچوں کے کمرے کے باہر کیمرے لگا دیے ہیں۔ ہمارے کمرے ساتھ ساتھ ہیں۔ ہمارے گھر کی ملکیت پر جھگڑا ہے۔ یہ گھر میرے شوہر اور دیور کے نام ہےاس گھر کا سیٹلمنٹ دونوں بھائیوں کے درمیان 2022 میں ہوا تھا جس میں طے پایا تھا کہ میرے شوہر اسلام آباد میں پلاٹ جو ان دونوں بھائیوں کی اجتماعی ملکیت ہے اس میں سے اپنا نام نکلوا لیں گے اور وہ پلاٹ دیور کے نام کر دیں گے۔ دیور اس کے بدلے یہ کراچی والا گھر میرے شوہر کے نام کریں گے۔ میرے شوہر نے ایسا کیا اور رجسٹرڈ ایگریمنٹ کر لیا سی ڈی اے میں، اور 8 کروڑ کے چیک بھی دیے گارنٹی کے طور پر تاکہ وہ اپنی بات سے نہ مکرےجب میرے دیور سے گھر ٹرانسفر کرنے کی بات آئی تو اس نے میرے شوہر سے التجا کی کہ جب تک وہ پلاٹ نہیں بکتا اسے اس گھر میں رہنے کی اجازت دی جائے، اور یہ گھر وہ جاوید (میرے شوہر) کے نام تب کر دے گا جب یہ پلاٹ بک جائے گا۔ جاوید نے نوید (دیور) کی بات مان لی اور نوید اور اس کی فیملی کو رہنے کی اجازت دے دی . اب اس نے چھپ کر یہ پلاٹ بیچنے کی کوشش کی جس میں یہ کچھ کامیاب بھی ہوا۔ اس نے 35 کروڑ میں بیچا اور 20 کروڑ ایڈوانس لے لیے۔ ابھی 15 کروڑ باقی تھے جس پر میرے شوہر نے اس پلاٹ پر اسٹے لے لیامیرے دیور نے گھر میں کیمرے اندر اور باہر لگا دیے ہیں جن میں سے دو کیمرے میرے اور بچوں کے کمرے کے باہر لگائے ہیں۔ میں حجاب کرتی ہوں، اور نوید سارا وقت مجھے اس کیمرے میں دیکھتا رہتا ہےمیری التجا ہے کہ یہ کیمرے ہٹائے جائیں۔ جاوید یہ کہتے ہیں کہ ہم کورٹ میں لڑیں گے، مگر یہ شرعی طور پر میرے ساتھ زیادتی ہے۔ میں ابھی قرآن بھی حفظ کر رہی ہوں۔ میرے قاری صاحب نے مجھے یہ راستہ دکھایا ہے۔ خدایا میری مدد کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عمومًا تو گھر کے اندرونی حصہ میں کیمرے لگانے کی ضرورت بھی نہیں ہو تی ،تاہم اگر سائلہ کے دیور کو اپنی ذاتی اشیاء سے متعلق گھر کے افراد پر بھی اطمنان نہ ہو ،تو اسے چاہئے کہ حفاظت کی غرض سے اپنے کمرے میں اس طور پر کیمرے نصب کردے ، کہ اس کی ذاتی اشیاء میں دخل اندازی کرنے والے کا اسے علم ہو سکے ،البتہ کیمرے گھر میں اس طرح لگا نا جو سائلہ اور اس کی بچوں کی پرائیویسی اثر انداز ہو اخلاقاً وشرعاً درست طرز عمل نہیں جس سے اسے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فی صحیح البخاری : حدثنا قتيبة بن سعيد: حدثنا ليث، عن يزيد بن أبي حبيب، عن أبي الخير، عن عقبة بن عامر، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:(‌إياكم ‌والدخول على النساء). فقال رجل من الأنصار: يا رسول الله، أفرأيت الحمو؟ قال: (الحمو الموت).اھ( باب لایدخلون رجل بامرۃ الا ذو محرم ، ج : 5ص : 2005 ناشر : دار ابن کثیر)
وفی شرح السیر الکبیر : وإن تحققت، الحاجة له ‌إلى ‌استعمال ‌السلاح ‌الذي فيه تمثال فلا بأس باستعماله. لأن مواضع الضرورة مستثناة من الحرمة، كما في تناول الميتة.اھ (باب مايكره في دار الحرب وما لا يكره ، ج :1 ص: 1463 ناشر: الشرکۃ الشرقیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90511کی تصدیق کریں
0     25
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک مغالطہ کہ سالی محرم ہےجب تک بیوی زندہ ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • استانی سے تعلقات اور پڑہنے کی شرعی حدود

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • اولادآدم ہونے کے حیثیت سے مسلمان مردعورت بہن بھائی ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   محرم و نامحرم 1
  • نانی اور ساس کی بہن سے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • غیرمحرم مردوعورتوں کا دینی موضوع پربات چیت (chat) کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   محرم و نامحرم 0
  • سوتیلا باپ اور چچا محرم ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 5
  • قریب البلوغ(مراہق)لڑکے کے ساتھ سفرکرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 0
  • شوہر کی وفات کے بعد سسر سے پردے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 1
  • عورت کا خواتین کے گروپ میں عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • لڑکی کو کسی اجنبی مرد سے قرآن پڑھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • خواتین کابغیر محرم بیرون ملک تعلیم کےلیے جانا

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اپنی کزن کو موٹر سائیکل پر لانا لے جانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • غیر محرم مرد کیساتھ تعلق قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نانا کاسگا بھائی اورباپ محارم میں ہونے کاحکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • سوتیلی بیٹی کے شوہر سے بھی پردہ کرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اجنبی عورت سے تعلقات قائم کرنے کی وجہ سے کیا اس سے نکاح ممنوع ہوگا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم سے بات کرکے اس سے شادی کے وعدہ کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اسلاام میں حجاب نہ کرنے پر سختی کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • لائیو بات چیت کے لئے آن لائن میٹنگ پلیٹ فارمزاستعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اسکائپ پر ویڈیو کال کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم لڑکی سے تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • حقیقی بھتیجے کو لے پالک بنایا جا سکتا ہے ؟کیا وہ محرم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم لڑکا و لڑکی کا ایک گھر میں تنہا رہنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • خاتون کا سسر کے ساتھ حج پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • کیا متبنیٰ کو دودھ پلانے کی وجہ سے وہ محرم بن جائے گا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
Related Topics متعلقه موضوعات