محرم و نامحرم

عورت کا خواتین کے گروپ میں عمرہ پر جانا

فتوی نمبر :
67462
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / حجاب و شرعی پردہ / محرم و نامحرم

عورت کا خواتین کے گروپ میں عمرہ پر جانا

السلام علیکم
ہم دوبہنیں ہیں، عمر54 اور 62 سال ہے ، غیر شادی شدہ ہیں ،والدہ کی عمر 80 سال ہے ،2017 میں بھائی کے ساتھ حج کیا ہے، اب عمرہ کرنے کی خواہش ہے لیکن فالج ہونے کی وجہ سے بھائی ساتھ نہیں جا سکتے۔،کیا ہم بغیر محرم کے کسی گروپ کے ساتھ عمرہ کرنے جا سکتے ہیں ؟ کیونکہ سعودی حکومت نے تو اجازت دے دی ہے ہمارا اور کوئی بھی محرم نہیں ہے اور والدہ کی بہت زیادہ خواہش ہے جانے کی ، برائے مہربانی راہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی بھی خاتون کے لۓ بغیر محرم کےمسافتِ شرعیہ کے بقدر سفرکرنا شرعاًجائز نہیں، اگرچہ وہ خاتون عمررسیدہ کیوں نہ ہو ، اس لۓ سائلہ اور اس کی بہن کے لۓ خواتین کے گروپ میں بھی بغیر محرم کے عمرہ کے سفر پر جانا شرعاًجائز نہیں،تاہم اگرسائلہ اور اس کی بہن بغیر محرم کے اس طرح سفر کرلیتی ہے، تو ان کا عمرہ اگر چہ ادا ہوجائےگا، تاہم بغیر محرم کے سفر کا گناہ بہر حال اپنی جگہ برقرار رہیگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الصحیح لمسلم: عن عبد الله بن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: «لايحل لامرأة تؤمن بالله واليوم الآخر، تسافر مسيرة ثلاث ليال، إلا ومعها ذو محرم».( 1/433، کتاب الحج، ط: قدیمی)۔
وفی صحیح البخاری: عن ابن عباس رضي الله عنهما، أنه: سمع النبي صلى الله عليه وسلم، يقول: «لايخلونّ رجل بامرأة، ولا تسافرنّ امرأة إلا ومعها محرم»، فقام رجل فقال: يا رسول الله، اكتتبتُ في غزوة كذا وكذا، وخرجت امرأتي حاجةً، قال: «اذهب فحجّ مع امرأتك»".(4/ 59)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67462کی تصدیق کریں
0     1728
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک مغالطہ کہ سالی محرم ہےجب تک بیوی زندہ ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • استانی سے تعلقات اور پڑہنے کی شرعی حدود

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • اولادآدم ہونے کے حیثیت سے مسلمان مردعورت بہن بھائی ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   محرم و نامحرم 1
  • نانی اور ساس کی بہن سے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • غیرمحرم مردوعورتوں کا دینی موضوع پربات چیت (chat) کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   محرم و نامحرم 0
  • سوتیلا باپ اور چچا محرم ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 5
  • قریب البلوغ(مراہق)لڑکے کے ساتھ سفرکرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 0
  • شوہر کی وفات کے بعد سسر سے پردے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 1
  • عورت کا خواتین کے گروپ میں عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • لڑکی کو کسی اجنبی مرد سے قرآن پڑھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • خواتین کابغیر محرم بیرون ملک تعلیم کےلیے جانا

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اپنی کزن کو موٹر سائیکل پر لانا لے جانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • غیر محرم مرد کیساتھ تعلق قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نانا کاسگا بھائی اورباپ محارم میں ہونے کاحکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • لائیو بات چیت کے لئے آن لائن میٹنگ پلیٹ فارمزاستعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اسکائپ پر ویڈیو کال کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم لڑکی سے تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • حقیقی بھتیجے کو لے پالک بنایا جا سکتا ہے ؟کیا وہ محرم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • خاتون کا سسر کے ساتھ حج پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • کیا متبنیٰ کو دودھ پلانے کی وجہ سے وہ محرم بن جائے گا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • کیا سوتیلی ماں کا بھائی محرم ہے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • جوائنٹ فیملی سسٹم میں جیٹھ اور نند کے بیٹوں سے پردہ کیسے کیا جائے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم لڑکی سے پیار ومحبت کرنا اور بلا واسطہ اس سے نکاح کی بات کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • ماں کے دوسرے شوہر کے بچے جو اُس کی پہلی بیوی سے ہیں محرم ہیں یا نا محرم؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • ربیبہ (بیوی کی پہلے شوہر سے بیٹی) کے محرم و نامحرم ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
Related Topics متعلقه موضوعات